اسلام آباد(طارق عزیز)سنگاپور میں پاکستانی نژاد معروف بزنس مین عبداللطیف صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شپنگ اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرلی،ابتدائی طور پران منصوبوں سے 5ہزار افرادکو روزگار ملے گا ،وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے ، وزیراعظم اورمتعلقہ وزراء نے انہیں ہر قسم کےتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئےعبدالطیف صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیمز فنڈز کیلئے ایک لاکھ ڈالر کا چیک دیا ہے اورعوامی وقومی منصوبوں کیلئے مزید فنڈز دینے کو تیار ہوں کیونکہ مجھے وزیراعظم اور تحریک انصاف کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے،پاکستان دودھ اورگوشت کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے صرف حکمرانوں کی ترجیحات میں شپنگ اور لائیو سٹاک کا شعبہ کبھی نہیں رہا اس لئے ہم پیچھے رہ گئے،پاکستان کے پاس نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ڈیری سے زیادہ صلاحیت ہے، آسٹریلیا سعودی عرب کوبھیڑیں برآمدکرکے اربوں ڈالرکا زرمبادلہ کمارہا ہے،جبکہ پاکستان سستی بھیڑیں برآمد کر سکتا ہے ،انہوں نے کہا پاکستان میں سنگاپور کی دیگر کمپنیاں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں حکومت سازگار ماحول پیدا کرے ۔
The post سنگاپور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد بزنس مین نے بڑی سرمایہ کا اعلان کردیا، یہ کتنی ہو گی اور کس شعبے میں کی جائیگی؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Da3w5b
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔