جمعرات، 30 مئی، 2019

قمری کلینڈر ،مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے فواد چودھری کو کرارا جواب دیدیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

پشاور (جی سی این رپورٹ)پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتا اور ملک میں دو عیدوں پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ احادیث کی کتابوں میں 29 مقامات پر چاند دیکھ کر عید کرنے کا ذکر آیا ہے تو اب قمری کیلنڈر کے لیے شریعت کے اصول چھوڑے نہیں جا سکتے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا کریں، بد زبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑے گا۔فواد چوہدری قمری کلینڈر میدان میں لے آئے، اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کر دیافواد چوہدری کی جانب رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے سے متعلق سوال پر مسجد قاسم علی خان کے مہتمم کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتے، سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز دی ہیں، ان سے نا اتفاقی دور نہ ہو تو بتایا جائے۔ملک میں دو عیدوں سے متعلق سوال پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں دو عیدوں سے مجھے بھی دکھ ہوتا ہے، ہمارے پاس شریعت کا اصول موجود ہے جس کے تحت یہ بے اتفاقی ختم ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لیے ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آئندہ 5 سالوں کے لیے عیدوں کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

The post قمری کلینڈر ،مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے فواد چودھری کو کرارا جواب دیدیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/30SUxzM
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔