لندن (جی سی این رپورٹ)سمرسیٹ نے ون ڈے کپ کے فائنل میں ہیمپشائر کو 6وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ہیمپشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنائے، نارتھ ایسٹ نے 56 اور فُلر نے 55 رنز کی اننگز کھیلیں۔جواب میں سمرسیٹ نے 39گیندوں قبل ہی 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا، بینٹن نے 69، ہلڈریتھ نے ناقابل شکست 69 اور پاکستان کے اظہر علی نے 45رنز بنائے۔میچ کے بعد جب سمرسیٹ کی ٹیم اپنی فتح کا جشن منا رہی تھی تو اظہر علی نے ابتدائی طور پر اس جشن میں حصہ لیا۔تاہم انگلش ٹیموں کے جشن کے روایتی انداز سے واقف اظہر فوری طور پر وہاں سے بھاگتے ہوئے نکل گئے جس کے بعد تمام انگلش کھلاڑیوں نے اپنے انداز میں شراب پھینک کر جشن منایا۔سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے اظہر علی کے وہاں سے شراب پھینکنے سے قبل نکل جانے کو سراہا وہیں انگلش کرکٹرز کی بھی تعریف کی جنہوں نے پاکستانی کرکٹر کی موجودگی تک احتراماً شراب نہیں اچھالی۔یاد رہے کہ ایونٹ کے دوران اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 451رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 7وکٹیں بھی لیں۔
Your 2019 Royal London One-Day Cup Champions…….SOMERSET 🏆🏆🏆#WeAreSOMERSET #SOMvHAM #CHAMPIONS pic.twitter.com/PeybBXqVjE
— Somerset Cricket 🏏 (@SomersetCCC) May 25, 2019
The post سمرسیٹ کائونٹی کی جیت کا جشن،اظہر علی کیوں بھاگ گئے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2K4hABx
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔