ہفتہ، 25 مئی، 2019

متحدہ کا افطار ڈنر، کون کس سے بغلگیر۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے افطارڈنر میں خالدمقبول صدیقی اورعامرخان کئی برس بعد آفاق احمد سے بغلگیر،فیصل سبزواری نے عوام کے حقوق کیلئے ایک بار پھر ملک میں مزید صوبے بننے کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام مقامی بینکوئٹ میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد، فنکشنل لیگ کے صدرالدین شاہ راشدی ،سینئررہنمانصرت سحرعباسی ،پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب،وقارمہدی،راشدربانی،پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان،حلیم عادل شیخ،پی ایس پی کے وسیم آفتاب،سلیم تاجک،سابق وفاقی وزیرمرتضیٰ جتوئی،ڈاکٹر ارباب غلام رحیم،مفتی نعیم، کرکٹرشاہد آفریدی ،جلال الدین ،رمضان چھیپا،بیوروکریٹس،صحافیوں ، اینکرپرسنزاورتجزیہ نگاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

تقریب کے میزبان کنونیرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اوراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ داخلی دروازے پرمہمانان گرامی کے استقبال کے لئے موجودتھے۔ایم کیو ایم کی دعوت افطار میں تقریباً 25سال سے زائد عرصےکے بعد باضابطہ طور پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے بھی شرکت کی،خالد مقبول صدیقی اورعامر خان کئی برس بعد آفاق احمد سے بغلگیر ہوئے۔اس موقع پر آفاق احمد نے میڈیا سے بات چیت سے گریز کیا ۔افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان جس نازک دورسے گزررہاہے اس میں ہم سب کوآپس کے اختلافات کوبھلاکرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔متحدہ رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حقوق دینے کے لئے مزید صوبے بننے چاہئیں،موجودہ صوبوں کی موجودگی میں ملک بہتر انداز میں نہیں چل سکتا،فاروق ستار کی افطارپارٹی میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم سے خارج کیا گیا ہے، شاید اس لئے انہوں نے شرکت نہیں کی۔وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے افطار ڈنر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا چیئرمین نیب سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، حکومت چاہتی ہے چیئرمین نیب کام کریں، چیئرمین نیب ایماندار انسان ہیں، ہم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ اچھا کام کررہے ہیں۔

The post متحدہ کا افطار ڈنر، کون کس سے بغلگیر۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Qs00J6
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔