اتوار، 26 مئی، 2019

آج لاکھوں فرزند توحید اعتکاف کی سعادت کرینگے،فیصل مسجد میں کتنے لوگ اعتکاف کرینگے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام آج ہوجائے گا جس کے بعد تیسرے عشرے کے لیے آج بعد نماز عصر لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں، اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔جڑواں شہروں سمیت ملک کی لاکھوں مساجد میں لاکھوں مسلمان آج بعد نماز عصر اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ کئی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے گئے ہیں۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ کا ہوتا ہے۔آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے جب کہ معتکفین بھی خصوصی طور پر آج رات عبادت کا اہتمام کریں گے۔اسلام آباد میں میں اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جہاں دو ہزار کے قریب لوگ اعتکاف میں شرکت کریں گے۔

The post آج لاکھوں فرزند توحید اعتکاف کی سعادت کرینگے،فیصل مسجد میں کتنے لوگ اعتکاف کرینگے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2K1PiI5
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔