پیر، 27 مئی، 2019

سابق آئی جی شعیب سڈل سے کونسل فار پولیس ریفارمز کے وفد کی اہم ملاقات۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(طارق محمود)پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی کریمنالوجسٹ اور پاکستان میں پولیس اصلاحات کی جدوجہد کے روح رواں سابقہ IG شعیب سڈل سے “کونسل فار پولیس ریفارمز” کے وفد نے ان سے انکے گھر میں ملاقات کی۔ تین گھنٹے کی طویل نشست میں 1861 سے 2019 تک کی مکمل پولیس کہانی کا سڈل صاحب نے احاطہ فرمایا۔ پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور جاپان کے پولیس نظام پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ہماری حکومتوں کی نالائقی کا رونا رویا۔ پولیس آرڈر 2002 ایک مثبت قدم تھا ،جسے بیوروکریسی نے پنپنے ہی نہ دیا۔حاصل گفتگو یہ کہ 1861 کے جس غلامانہ پولیس نظام سے بنگلہ دیش نے اپنی آزادی کے دو سال بعد ہی چھٹکارا پا لیا تھا ،ہمارے ملک کے جدید اور خوبصورت کیپیٹل اسلام آباد میں بھی وہی1861 کا کالونیل پولیس نظام ہماری آزادی کا مذاق اڑا رہا ہے!!!!!اس ملک دوست یادگار میٹنگ میں CPR کی طرف سے راجہ سعادت علی اسد، چوہدری ساجد اقبال، راشد حنیف ایڈووکیٹ، عامر رضا ایڈووکیٹ کے علاوہ اسلامی یونیورسٹی لا ڈیپارٹمنٹ کے کریمنل ریسرچ ہیڈ ڈاکٹر عطاءاللہ اور کریمنل پراسیکیوٹر محمد رمضان شریک محفل رہے۔

The post سابق آئی جی شعیب سڈل سے کونسل فار پولیس ریفارمز کے وفد کی اہم ملاقات۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Wpa0YN
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔