پیر، 27 مئی، 2019

پاکستان کے کون کونسے کرکٹرز اپنے کیریئر کا پہلا عالمی کپ کھیلیں گے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن (جی سی این رپورٹ)کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں اب محض 3 دن رہتے ہیں اور پاکستان کرکٹ کی عالمی کپ کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ پر نظر دوڑائی جائے تو قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑی ایسے ہیں، جو پہلی مرتبہ عالمی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔پاکستان کے موجودہ 15رکنی اسکواڈ میں 5 کھلاڑی ایسے ہیں، جو پہلے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں لیکن بقیہ 10 کھلاڑی یہ اعزاز پہلی مرتبہ حاصل کرنے جارہے ہیں۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حارث سہیل اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں لیکن بقیہ کھلاڑی پہلی دفعہ یہ اعزاز حاصل کریں گے۔پاکستان کے دونوں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ ساتھ بابر اعظم اور آصف علی بھی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے والے حسن علی کا بھی یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جبکہ نوجوان محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے 10سال ہو گئے ہیں لیکن وہ اب تک ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہیں تاہم ان کا یہ خواب اس مرتبہ پورا ہو جائے گا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر پابندی کے سبب 2011 اور 2015 کا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے۔عامر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دونوں اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم اور شاداب خان بھی عالمی کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گے۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

The post پاکستان کے کون کونسے کرکٹرز اپنے کیریئر کا پہلا عالمی کپ کھیلیں گے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2HXv3Zf
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔