جمعرات، 14 مارچ، 2019

جانتے ہیں اس نوجوان نے کیا گھنائونا جرم کیا،آپ کا خون کھول اٹھے گا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے طالب علم نے تیز دھار آلے سے اپنے ہی سکول کی پرنسپل کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔المناک واقعہ سندر میں پیش آیا جہاں نویں جماعت کے 18 سالہ طالب علم رضوان نے اپنے ہی مستقبل کو سنوارنے والی استاد کو تیز دھار آلے سے حملہ کر کے موت کی وادی میں دھکیل دیا۔سکول پرنسپل نے رضوان کی پڑھائی میں عدم دلچسپی پر اس کے والدین کو آگاہ کیا تو رضوان نے ناراض ہو کر پرنسپل شگفتہ پر تیز دھار چھری سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے میں پرنسپل شگفتہ جاں بحق ہو گئی جبکہ بہن فوزیہ شدید زخمی ہوئی۔شدت غم سے نڈھال مقتولہ پرنسپل شگفتہ کے والد نے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاگرد کے ہاتھوں استاد کا قتل جہاں معاشرے کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے وہیں اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

The post جانتے ہیں اس نوجوان نے کیا گھنائونا جرم کیا،آپ کا خون کھول اٹھے گا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Uwevgc
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔