جمعہ، 29 مارچ، 2019

تحریک انصاف کے کارکنوں سے تنقید برداشت نہ ہوئی،تقریب ہی الٹ دی،قومی فنکار کی بے عزتی کر ڈالی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

فیصل آباد(جی سی این رپورٹ)معروف گلوکار جواد احمد کو وزیر اعظم پر تنقید مہنگی پڑگئی، فیصل آباد میں پروگرام کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان سے مائیک چھین لیا اور ڈائس سے ہٹادیا گیا ، آرپی او نے معاملہ رفع دفع کروادیا، گزشتہ روز نصرت فتح علی آڈیٹوریم آرٹس کونسل میں منعقدہ سوشل میڈیا سیمینار میں پاکستان کے معروف سنگر جواد احمد تقریر کیلئے سٹیج پر پہنچنے اور اپنی گفتگوکے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پرتحریک انصاف کے رہنما سٹی میئر کے امیدوار ندیم صادق ڈوگر کے بھائی بابر ڈوگر اور سٹی میئرکے امیدوار رانا زاہد محمود نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے نہ صرف جواد احمدسے مائیک چھین لیا بلکہ ان کو ڈائس سے ہٹادیا شدید بدنظمی کا شکار ہونے والی تقریب میں جواد احمد کو انتظامیہ نے دوسری جانب بٹھادیا اس موقع پر جواد احمد کو سٹیج سے ہٹانے والوں کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئےمنعقد کی جانے والی تقریب کو جواد احمد نےسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی اس موقع پر موجود ریجنل پولیس افسر سردارغلام محمود ڈوگر نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کروادیا اور تقریب کو نئے سرے سے شروع کروایا گیاتاہم جواد احمد تقریب کو ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے ۔

The post تحریک انصاف کے کارکنوں سے تنقید برداشت نہ ہوئی،تقریب ہی الٹ دی،قومی فنکار کی بے عزتی کر ڈالی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2V0VLWc
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔