ڈھاکا(جی سی این رپورٹ)بنگلا دیش میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بنگلا دیشی حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ڈھاکا کی 24 منزلہ عمارت میں پیش آیا۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ عمارت کی درمیانی منزلوں پر لگی تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک اور 68 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے آتشزدگی سے بچنے کے لیے کثیر المنزلہ عمارت سے رسیوں کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور اس کوشش میں متعدد افراد نیچے گر کر شدید زخمی بھی ہوئے۔طبی ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔بنگلا دیشی حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز، نیوی اور ایئر فورس کے ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
The post کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی،انتہائی افسوسناک خبر آگئی appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2CIUhci
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔