تہران (جی سی این رپورٹ)ایران میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی میں 19 افراد ہلاک 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی،سڑکیں دریا بن گئیں،ریلا گاڑیاں بہالے گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا،اس دوران 19 کی موت ہوئی جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایران میں کئی روز کی مسلسل بارشوں کے بعد مختلف صوبوں میں غیر متوقع سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔سڑکوں پر چلتی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، مکانات اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا، مسلسل بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔رہائشی علاقے زیر آب آگئے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ گولستان اور مازنداران صوبے متاثر ہوئے، دیگر صوبوں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
The post طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2OsXgdb
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔