جمعرات، 14 مارچ، 2019

وارنٹ گرفتاری کے بعد ایان علی کیلئے مزید بری خبر (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ)لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کرکے درخواست واپس کردی، ایان علی کا کہنا تھا کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہوں، وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ایان علی کی درخواست کے ساتھ مصدقہ بیان حلفی منسلک نہیں۔یاد رہے ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی توسط سے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں ایان علی کا کہنا تھا کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہوں، بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں ہیش ہونے کاموقع دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔یاد رہے 9 مارچ کو کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔خیال رہے ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

The post وارنٹ گرفتاری کے بعد ایان علی کیلئے مزید بری خبر appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2CnrHwJ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔