پیر، 22 اپریل، 2019

تحریک انصاف میں دراڑیں وسیع ہونے لگی، گورنر پنجاب کی بلی تھیلے سے باہر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سب کچھ جہانگیر ترین ہیں توہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے کہ میں صاف پانی عوام کو کیوں دے رہا ہوں کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا تو پہلے استعفیٰ دے دوں گا، اگر سب کچھ جہانگیر ترین ہیں تو ہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے؟ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے علم میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی وزیراعلی عثمان بزدار سے میرا کوئی جھگڑا ہے۔چوہدری سرور نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل ختم کردیں، 50 لاکھ گھر بنانا بہت مشکل ٹارگٹ ہے، البتہ 5 لاکھ گھر بنائے جاسکتے ہیں، حکومت کہیں نہیں جارہی 5 سال پورے کریں گے۔

The post تحریک انصاف میں دراڑیں وسیع ہونے لگی، گورنر پنجاب کی بلی تھیلے سے باہر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Vbu00F
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔