لاہور(جی سی این رپورٹ)مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے بار بار فٹنس کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے لیکن ایک کھلاڑی ایسا بھی ہے جسے ان فٹ ہونے کے باوجود ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل گیا۔دوسری کوشش میں نوجوان اوپنر عابد علی اور فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی آخرکار فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے ممکنہ 15 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ایک بار پھر عابد علی اور محمد حسنین کا قومی کرکٹ اکیڈمی میں یویو ٹیسٹ لیاگیا جس میں دونوں نوجوانوں نے 17.4 کا بنچ مارک حاصل کرکے اپنی ٹیم میں شمولیت کی آخری رکاوٹ بھی عبور کرلی۔پاکستان ٹیم کی شمولیت میں فٹنس کو ہمیشہ اہمیت دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرسکے لیکن انہیں فیور دے کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ عماد وسیم نے یویو ٹیسٹ میں سترہ پوائنٹس لیے تھے لیکن دیگر شعبوں میں ان کا فٹنس لیول ٹھیک تھا۔ ہم دو تین سال سے فٹنس کے معاملے میں سخت تھے لیکن عماد کو فیور دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں ہیں۔ محمد حفیظ کی پاکستان ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر ایک سال سے اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہے تھے اس کے باوجود انہیں انگلینڈ کی سیریز میں شامل کرکے آخری موقع دیا گیا ہے لیکن نوجوان محمد حسنین 150کی اسپیڈ سے بولنگ کرتے ہیں انہیں سرپرائز پیکج کے طور ٹیم میں لیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ عامر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں آسکتے ہیں، ہم 22 مئی تک ورلڈ کپ اسکواڈ میں رد وبدل کرسکتے ہیں۔بطور چیف سلیکٹر اپنا معاہدہ ختم ہونے کے بارے میں انضمام نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں 25 اپریل کو فارغ ہوجاؤں گا لیکن معاہدے کی توسیع بعد کی باتیں ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے محمد رضوان کو ڈراپ کرنے پر انہوں نے کہا کہ دوسرا وکٹ کیپر ٹاپ پرفارمر ہے، رضوان کو مستقبل میں موقع دیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ عمر اکمل کو آسٹریلیا کے پانچ میچوں میں موقع دیا گیا تھا، وہاب ریاض نے پاکستان کپ میں دس وکٹیں لیں لیکن وہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی سے پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔وہ ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
The post عالمی کپ ،قومی سکواڈ میں ایک ایسا کھلاڑی جو ان فٹ ہونے کے باوجود شامل appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2PjBnxA
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔