منگل، 23 اپریل، 2019

کتنے افراد کا نام ای سی ایل میں شامل، فہرست میں کتنے رکن قومی اسمبلی شامل ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وفاقی حکومت نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت چھ ارکان قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعتراف کرلیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ای سی ایل میں ڈالے گئے 461 افراد کی فہرست پیش کی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ای سی ایل میں ڈالے گئے 461 افراد میں 6 ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہیں اور یہ تمام نام وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت ای سی ایل میں ڈالے گئے۔وزیر داخلہ کے مطابق چھ ارکان قومی اسمبلی میں آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سعد رفیق، علی وزیر، محسن داوڑ اور محمد افضل کھوکھر شامل ہیں۔اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ تین ارکان قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں جس میں بلاول بھٹو، علی وزیر اور محسن داوڑ شامل ہیں جب کہ آصف زرداری، سعد رفیق اور افضل کھوکھر کے نام تاحال ای سی ایل میں ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے نام وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے جب کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر ڈالے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرو لسٹ میں ڈالا گیا۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہیں۔

The post کتنے افراد کا نام ای سی ایل میں شامل، فہرست میں کتنے رکن قومی اسمبلی شامل ہیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UOgzEg
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔