اتوار، 7 اپریل، 2019

پاکستان کی اس خاتون پولیس آفیسر نے کیا بڑا اعزاز حاصل کیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

مانسہرہ (جی سی این رپورٹ)خیبر پختونخواہ کےشہرمانسہرہ میں صوبےکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس ٹریننگ سینٹرمیں خاتون بطورپرنسپل مقرر کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور پرنسپل مقرر کی گئی خاتون سونیہ شمروز ایک 18 گریڈ افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ’ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ میں MBA بھی ہیں۔ سونیہ کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر مقرر ہونااُن کےاور خاندان کے لیےبےحد فخر کا باعث ہے، انہوـں نے یہ بھی کہا کہ یہ میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔سونیہ شمروزکرائم کنٹرول، انویسٹگیشن اورپیپل کانٹیکٹ کے شعبوں میں خاصہ تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنی آخری پوسٹنگ سے پہلے ایبٹ آباد میں ڈیڑھ سال کے عرصے تک بطورسپرٹنڈنٹ پولیس طعینات رہیں۔میڈیا سے گفتگومیں سونیہ نے کہاکہ کے پی پولیس کے پاس بہادر اہلکار ہیں جنہوں نے خطے میں امن کی لیے بیش بہارقربانیاں دی ہیں،اُمید کرتی ہوں کہ صوبے میں پولیس افسران کے لیے بہتر ٹریننگ کی فراہمی یقینی بنا سکوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آفسران کو ملنے والی اِبتدائی ٹریننگ جدیدمعاشرےکی ضروریات کی پابندہوگی جس میں عوام سے رابطہ قائم رکھنےکی مہارت، کرائم کنٹرول اور خاتون پولیس افسران کے ساتھ حُسنِ سلوک وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔علاوہ ازیں سونیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی یقین دہانی کی بھی ضرورت ہے کہ کے پی پولیس افسران کو اپنے پیشے سے متعلق مکمل بنیادی شعور حاصل ہو۔سونیہ شمروز نے زور دیا کہ ایک پرنسپل کی حیثیت سے یہ اُن کی ذمہ داری ہوگی کہ پولیس افسران کو جدید ضروریات کے مطابق تربیت دی جائےتاکہ وہ لوگوں کو مؤثر طریقے سے سہولت فراہم کرسکیں۔

The post پاکستان کی اس خاتون پولیس آفیسر نے کیا بڑا اعزاز حاصل کیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UJTHFr
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔