پیر، 22 اپریل، 2019

پولیس مقابلے کے دوران اس معصوم کو قتل کرنے والے اہلکار اب کہاں ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے شیر خوار کے قتل کے الزام میں گرفتار چاروں پولیس اہلکاروں کو سی ٹی ڈی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ منگل 16 اپریل کو سچل تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ صفورہ چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 20 ماہ کے شیر خوار محمد احسن ولد کاشف کے قتل کے الزام میں گرفتار چاروں پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل پیار علی، ہیڈ کانسٹیبل خالد اقبال، کانسٹیبل عبدالصمد اور کانسٹیبل امجد خان کو سی ٹی ڈی پولیس نے سچل انویسٹی گیشن پولیس سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق چاروں اہلکاروں سے سی ٹی ڈی تفتیش کرے گی اور ان کے بیانات دوبارہ قلمبند کیے جائیں گے، فائرنگ کے واقعے میں مقتول محمد احسن کے والد کاشف بھی معمولی زخمی ہوئے تھے زخمی کاشف کا بھی ایم ایل کرایا جائے گا، حکام سی ٹی ڈی کے مطابق مقتول کے والد کا ایم ایل کرانے سے گولی کی ڈائریکشن معلوم کرنے میں مدد ملے گی احسن کے والد کی ایم ایل رپورٹ بھی تفتیش میں مدد گار ثابت ہوگی جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی لیے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے ملنے والا واحد خول اہلکار امجد کے اسلحہ سے میچ کرگیا تھا، جائے وقوع کے اطراف سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے۔

The post پولیس مقابلے کے دوران اس معصوم کو قتل کرنے والے اہلکار اب کہاں ہیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Vnqfp2
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔