بدھ، 10 اپریل، 2019

طوفانی بارشوںنے تباہی مچا دی،افسوسناک خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

پشاور(جی سی این رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش اور آندھی نے تباہی مچا دی ۔مختلف حادثات میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ پچاس زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے یارحسین میں آندھی کےباعث گھرکی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئیں ۔ملاکنڈ،بٹ خیلہ اورگردونواح میں آندھی سے درخت اورسائن بورڈگرگئے۔جمرود میں طوبانی بارش کے باعث دیواریں گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔کوہاٹ ڈویژن میں دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ کئی جانور ہلاک و زخمی ہوگئے۔ متعدد تناور درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 50سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں لائے گئےجبکہ چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پشاور اور نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹوں سے تجاوز کرگیا،بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔قبائلی اضلاع میں بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے ،لوڈشیڈنگ نہ ختم کرنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی ۔مزید برآں لیسکو ترجمان نے کہا شہرمیں لوڈ شیڈنگ بڑھ جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کی حدود میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، لیسکو کی گزشتہ روز ڈیمانڈ 3ہزار 150 میگاواٹ جبکہ کمپنی کی ایلوکیشن بھی 3ہزار 150 رہی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ڈویژن، کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، سکھر، لاڑکانہ ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرد آلودہوائیں/آندھی کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں شدید گرم رہیگا۔

The post طوفانی بارشوںنے تباہی مچا دی،افسوسناک خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UrUYBu
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔