جمعرات، 18 اپریل، 2019

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے کیا تحفہ بھیج دیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور چڑیا گھر کے لیے 18 شیروں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ تحفہ یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے بھیجا جائے گیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیر دبئی کے النخیل وائلڈ لائف سینٹر سے لائے جائیں گے۔تحفے میں 4 وائٹ ٹائیگرز، 6 بنگال ٹائیگرز اور 8 افریقن شیر شامل ہیں۔ مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔شیر آئندہ ہفتے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لائے جائیں گے۔ نئے شیروں کی آمد سے چڑیا گھر میں افزائش نسل میں مدد ملے گی۔

The post متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے کیا تحفہ بھیج دیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UqEO6D
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔