منگل، 2 اپریل، 2019

علیم خان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب کی زیرحراست تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے 11 اپریل کو کیس کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔نیب کی جانب سے ملزم علیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر فاضل جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا ‘تحقیقات مکمل ہوئی یا نہیں؟’ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انویسٹی گیشن ہورہی ہے اور مزید وقت درکار ہے۔فاضل جج نے کہا ‘ابھی تحقیقات ہورہی ہے، کب ریفرنس دائر کریں گے اور کب چالان آئے گا، اب تک تفتیشی رپورٹ کا کیا بنا ہے’۔نائب تفتیشی افسر نے اس موقع پر کہا کہ کیس کو انکوائری سے تحقیقات کے مرحلے میں داخل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، کیس کے مرکزی تفتیشی افسر کراچی گئے ہوئے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش مکمل ہوتے ہی ریفرنس فائل کر دیا جائے گا جس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ کسی کو بلاوجہ قید میں نہیں رکھا جانا چاہیئے۔نیب پراسیکیوٹر سے مکالمے کے دوران فاضل جج نے کہا ‘آپ وقت ضائع نہ کریں اور بندے کو جیل میں رکھ کر گلائیں سڑائیں نہیں’ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم ملزم کو 90 روز تک رکھ سکتے ہیں جس پر عدالت نے کہا ‘کیا یہ ضروری ہے کہ ملزم کو 90 روز تک رکھا جائے، قانون واضح ہے کہ کسی ملزم کو کیس میں پیش رفت کے بغیر مسلسل قید میں نہیں رکھا جا سکتا’۔اس موقع پر ملزم علیم خان نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت 15 روز کے بجائے 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوائے۔عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے 11 اپریل کو کیس کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔یاد رہےکہ نیب نے علیم خان کو 6 فروری کو گرفتار کیا تھا، ان پر آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

The post علیم خان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TUKTYQ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔