اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے اصغر خان کیس کی ضمنی رپورٹ طلب کرلی جس میں پیسے لینے والوں سے متعلق شواہد یا شکوک سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی سے ضمنی رپورٹ طلب کی جب کہ عدالت نے استفسار کیا کہ بینک اکاؤنٹس کون چلا رہا تھا؟ اس کی نشاندہی کی جائے۔عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی جائے کہ کون سا ریکارڈ موجود نہیں ہے، پیسے لینے والوں سے متعلق شواہد یا شکوک سے آگاہ کیا جائے، رپورٹ میں بتایا جائے کہ جو ریکارڈ نہیں ملا وہ کس کے پاس ہونا چاہیے جب کہ رقم لینے سے انکار کرنے والوں کا نام رپورٹ میں شامل کیا جائے۔دورانِ سماعت وزارت دفاع کی طرف سے ڈائریکٹر لیگل بریگیڈیئر فلک ناز عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے وزارت دفاع کے وکیل سے سوال کیا کہ ہم نےرپورٹ طلب کی تھی،کیا آپ نےجمع کروادی؟ وکیل نے بتایا کہ 16 مارچ کو رپورٹ جمع کروا دی گئی تھی۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وزارت دفاع کی رپورٹ ریکارڈ پر موجود نہیں، اسے دوبارہ جمع کروائیں، میرا خیال ہے کہ رقم لینے والوں کا پتا چل جائے گا، ایف آئی اے جس راستے پر لےکر جانا چاہتی ہے اس پر نہیں جائیں گے۔معزز جج نے ریمارکس دیے کہ ہم اصغر خان کیس بند کرنے نہیں جارہے، ہم مرحلہ وار اس کیس کو لے کر چلیں گے اور نظر رکھنی ہے جہاں پہنچنا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔
The post اصغر خان کیس،سپریم کورٹ نے کیا ہدایت جاری کردی؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2YJMKD5
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔