فیصل آباد(جی سی این رپورٹ) فیصل آباد کے علاقہ اچکیرہ میں مبینہ بد فعلی کے بعد دس سالہ لڑکا قتل، کمسن رضوان گزشتہ روز گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہوا جس کی لاش قریبی فصلوں سے برآمد ہوئی تھی۔فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اچکیرہ میں گزشتہ شام دس سالہ رضوان گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گیا جس کی گمشدگی سے متعلق مقامی پولیس کو بھی درخواست دائر کی گئی، مگر اسے نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔بعد ازاں اس بچے کی لاش قریبی فصلوں سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق رضوان کے گلے پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ البتہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔
The post ایک اور انسانیت سوز واقعہ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Kqmivw
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔