منگل، 9 اپریل، 2019

پاک فوج کی اس خاتون میجر نے کیا بڑا اعزاز حاصل کرلیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

 کراچی(جی سی این رپورٹ) پاک فوج کی میجر صاعقہ گلزار نے امریکا میں عالمی تربیتی مقابلے میں دنیا بھر کے 52 فوجیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔پاکستانی فوج کی خاتون میجر صاعقہ گلزار نے امریکا میں عالمی فوجی تربیت کے دوران دنیا بھر سے حصہ لینے والے 52 فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کردیا۔ انہیں گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی میجر صاعقہ گلزار کا تعلق وہاڑی سے ہے اور ان کے والد گلزار مسیح سدھو مقامی ٹیچر ہیں۔ سوشل میڈیا پر خاتون میجر کی کامیابی پر مبارک بادیں دی گئیں اور ان کی عسکری صلاحیتوں کو سہرایا گیا۔میجر صاعقہ گلزار کی عالمی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابی کی سب سے پہلے خبر قومی چینل پاکستان ٹیلی وژن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں دی۔ صارفین نے ملک کا نام روشن کرنے پر خاتون میجر کو خراج تحسین پیش کیا۔

The post پاک فوج کی اس خاتون میجر نے کیا بڑا اعزاز حاصل کرلیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2P2JJcU
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔