اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیا کیس کھول دیا۔ شاہد خاقان عباسی کو بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں نیا سمن جاری کر دیا گیا۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سارک کانفرنس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں منگوا کر ذاتی استعمال کیوں کیں ؟۔ نیب ذرائع کے مطابق بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016ء کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلیں۔نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد اور سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، وزارت خارجہ کے افسران نے بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے اختیارات سے تجاوز کیا، سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔
The post نیب نے دونوں کیخلاف نیا کیس کھول دیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2Uo6gWB
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔