پیر، 8 اپریل، 2019

پاکستان کا ایسا کرکٹر جسے دو بار جادو ٹونے کی وجہ سے دورہ ادھورا چھوڑنا پڑا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) کرکٹ میں ٹوٹکے کی باتیں تو ہمیشہ سے ہی ہوتی رہی ہیں۔ کوئی اپنا بایاں پیڈ پہلے پہنتا ہے تو کوئی خاص گلووز پر کالا جادو کی باتیں کرتا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔پاکستانی بلے باز حارث سہیل دورہ جنوبی افریقا کو چھوڑ کر پاکستان واپس آئے تو افواہوں کی زد میں آ گئے۔ کہا گیا کہ حارث نے یہ دورہ چھوڑنے سے پہلے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ کالے جادو کی گرفت میں ہیں اور اس وجہ سے وہ دورہ درمیان میں ہی چھوڑ رہے ہیں۔حالانکہ اس سے پہلے حارث سہیل کے پہلے ٹیسٹ کے بعد واپس لوٹنے کی وجہ ان کے گھٹنے کی چوٹ کو بتایا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ اس حوالے سے حارث سہیل کے دعویٰ کے بارے میں کوئی معلومات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ وہ کافی ذہنی کشیدگی سے گزر رہے تھے۔حالانکہ حارث سہیل کے ساتھ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا۔ اس سے پہلے سال 2015ء میں پاکستانی ٹیم کے نیوزی لینڈ دورے پر بھی حارث سہیل نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ جادوئی طاقتوں نے انہیں گھیر لیا تھا۔حتیٰ کہ سہیل نے ہوٹل کا کمرہ بھی اس کی وجہ سے بدل لیا تھا اور کچھ وقت بعد پریشان ہو کر درمیان میں ہی دورہ چھوڑ کر واپس لوٹنا پڑ گیا تھا۔ 2017ء میں سری لنکا کے کپتان چندیمل نے خود دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف یو اے ای میں ہونیوالی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو جادو ٹونے کی مدد سے جیتا تھا۔ دنیش چندیمل اپنے دوست کی ماں گنگا جوجیا سے جادو ٹونے کی مدد لیتے رہے ہیں۔خود خاتون تانترک نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دنیش چندیمل ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے ان کے پاس آئے اور پاکستانی ٹیم پر جادو کرایا تھا۔

The post پاکستان کا ایسا کرکٹر جسے دو بار جادو ٹونے کی وجہ سے دورہ ادھورا چھوڑنا پڑا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2KgMdFJ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔