اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو بہترین روزگاری مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ کیئریئر فیئر کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایئریونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر اور مختلف اداروں کے نمائندگان بھی موجودتھے ،رواں برس ایئر یونیورسٹی کیریئر فیئر میں سترسے زائد ملکی اورعالمی اداروں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی زرتاج گل نے تقریب کے شرکاء سے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ آج شہریار آفریدی، عثمان ڈار ، مراد سعید اور مجھ سمیت کئی دیگر نوجوان وزراموجودہ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں ۔انہوں نے ایئریونیورسٹی کی کاوش کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ایئر یونیورسٹی کا شمارملک کے نمایاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جہاں طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے ساتھ روشن مستقبل یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
وزیر مملکت زرتاج گل نے کیریئر فیئر میں شریک اداروں کے ریکروٹمنٹ اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر الیکٹریکل انجینئرنگ، میکینکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، میکاٹرونکس ،بزنس ایڈمنسٹریشن اور سوشل سائنسزکے شعبوں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔علاوہ ازیں ، مختلف اداروں کے نمائندوں نے ملازمت کے خواہاں اسٹوڈنٹس کو موجودہ جاب مارکیٹ کے جدید رحجانات سے بھی روشناس کرایا،۔وزیر مملکت زرتاج گل کو اپنے درمیان پاکر شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا،اس موقع پر مختلف طلباء و طالبات نے وزیر مملکت کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں
The post وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کیلئے کیا سوچتے ہیں،زرتاج گل نے بتا دیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2WLPPRm
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔