سرینگر (جی سی این رپورٹ ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے چھاپے ،10نوجوان گرفتار ،ٹریفک حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 2افسر ہلاک،انسانی حقو ق کمیشن نے کالے قانون کے تحت نظربند کشمیریوں کی تفصیلات طلب کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقوں ویہل، نوگام ، ترنز اور چودھری گنڈ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران عمر شفیع راتھر ، آصف ملک ، فہیم شاہ ، عاقب شاہ ، عادل نذیر ، عنایت اللہ ملک، تنویر احمد وگے ، سجاد احمد خان،مظفر احمد میر جبکہ سرینگر کے علاقے راجباغ میں ایک ہسپتال سے دانش حنیف وانی کو گرفتار کر لیا۔ بڈگام میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف پر امن مظاہر ہ کیا گیا ۔ دوسری جانب ضلع پلوامہ میں ٹریفک حادثے میں سکوارڈن لیڈر سمیت بھارتی فضائیہ کے دو افسر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔بھارتی فضائیہ کے اہلکار ضلع میں اونتی پورہ کے علاقے ملنگ پورہ میں ائیر فورس سٹیشن کے باہر ہلاک ہو ئے ۔ مزیدبرآں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کمیشن نے قابض انتظامیہ کو مقبوضہ علاقے میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کشمیریوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیشن کے جج ریٹائرڈ جسٹس بلال نازکی نے یہ ہدایت انسانی حقوق کے علمبردار اور انصاف و انسانی حقوق کے بین الاقوامی فورم کے چیئرمین محمد احسن اونتو کی طرف سے دائر عرضداشت کی سماعت کے دوران جاری کی جس میں کالے قانون کے تحت نظربندکشمیریوں کو انکے گھروں کے قریب جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
The post مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فضائیہ کیلئے بری خبر appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2HZCstw
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔