جمعہ، 5 اپریل، 2019

ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ،پی ٹی آئی کے اعجاز خان جازی پھنس گئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کی جانب سے ایک عوامی وفد سے گفتگو کے دوران لیک ہو نے والے و یڈیو میں سی پی او عباس احسن پر رشوت لیکر ایس ایچ او لگانے اور ایس ایچ اوز پر رشوت لینے کے الزامات پر راولپنڈی پولیس نے شدید رد عمل ظاہر کر تے ہو ئے تیس ایس ایچ اوز اور سی پی او نے الگ الگ10 دس ملین روپے کے ہتک عزت ہر جانے کے قانونی نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے اپنے وکیل ملک غلام مصطفی کندوال کے ذریعے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا.نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ میرے موکل 1999 سے پولیس میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ان پر جھوٹے الزامات لگائے،ان الزامات کی بنا پر میرے موکل کی عزت کو ٹھیس پہنچی ہے. نوٹس میں حکومتی ایم پی اے سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔

The post ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ،پی ٹی آئی کے اعجاز خان جازی پھنس گئے appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2I0VWhz
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔