اتوار، 7 اپریل، 2019

کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والی شخص نے منہ کو چھپا رکھا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نیویارک (جی سی این رپورٹ)پیسے کی کمی زیادہ تر لوگوں کو پریشانی میں مبتلا رکھتی ہے لیکن کبھی کبھار پیسے کی زیادتی بھی کسی کی پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔کچھ ایسا ہی ہوا جمیکا سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ جسے لاٹری میں بھاری بھرکم رقم نے خوشی کی بجائے پریشانی میں مبتلا کر دیا۔اس شخص کی پریشانی تھی کہ یہ بات عام نہ ہو جائے کہ اس کے پاس اتنا پیسہ ہے اس لیے اس نے خود کو گم نام رکھتے ہوئے لاٹری میں جیتی جانے والی رقم وصول کی۔ جیتی گئی رقم کا چیک وصول کرتے ہوئے اس نے ‘اسکریم’کا سفید چہرے اور کھلے ہوئے منہ والا ماسک پہن رکھا تھا۔چہرے پر ماسک پہننے کے حوالے سے لاٹری جیتنے والے شخص کا مؤقف ہے کہ میں انعامی رقم کے بارے میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کو نہیں بتانا چاہتا۔لاٹری جیتنے والے شخص کے بارے میں صرف اتنا معلوم ہو سکا ہے کہ اس کا نام اے کمپ بال ہے۔ لاٹری میں جیتی جانے والی رقم 1,171,400 امریکی ڈالر ہے۔مقامی اخبار کے مطابق کیمپ بال لاٹری جیتنے کی خبر سنتے ہی خود کو بیمار محسوس کرنا شروع ہو گیا تھا۔کمپ بال نے سپر لوٹو لاٹری کا ٹکٹ صرف 1.48 ڈالر میں خریدا تھا اور جس روز صبح میں اس نے ٹکٹ خریدا اسی رات اسے لاٹری جیتنے کی خوشخبری مل گئی تھی۔کمپ بال کا کہنا تھا کہ میرا یہ معمول تھا کہ میں پہلے لاٹری کے نمبر نوٹ کرتا تھا پھر کھانے کے بعد آرام سے ان نمبروں کو اپنے ٹکٹ سے ملا کر دیکھتا تھا۔ اس دن بھی یہی ہوا۔ میں بھاگتا ہوا واش روم گیا اور وہاں چیخنے لگا کہ میں جیت گیا میں جیت گیا۔اس نے کہا کہ جیت کے بعد وہ خود کو تھوڑا سا سن محسوس کر رہا تھا۔جیتی ہوئی رقم کے استعمال کے بارے میں کمپ بال کا کہنا تھا کہ میں پیسہ سنبھال کر رکھنا جانتا ہوں۔ اس پیسے کو میں وہاں لگاؤں گا جہاں یہ دگنا ہو سکے۔

The post کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والی شخص نے منہ کو چھپا رکھا ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2U1DkiV
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔