منگل، 28 مئی، 2019

رمضان اور عید کے چاند کیلئے قمر ی کلینڈر، اسلامی نظریاتی کونسل نے فواد چودھری کو جواب دیدیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

پشاور(جی سی این رپورٹ) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہوتا ہے۔پشاور میں قمری کلینڈر پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو کلینڈر بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ دنیا میں ابھی تک کہیں بھی عید کا اعلان نہیں ہوا، طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے، قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہوتا ہے اور رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا ہے؟ کیا حکومت نے اس بات کی اجازت دیدی ہے کہ عید کا اعلان وزارت سائنس وٹیکنالوجی کرے گی؟یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری قمری کلینڈر میدان میں لے آئے تھے اور ساتھ ہی اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی ہے۔

The post رمضان اور عید کے چاند کیلئے قمر ی کلینڈر، اسلامی نظریاتی کونسل نے فواد چودھری کو جواب دیدیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2JI3eYb
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔