ہفتہ، 25 مئی، 2019

پاکستان کے اس سپاہی نے بین الاقوامی سطح پر کیا بڑا اعزاز حاصل کرلیا،قوم کا سر فخر سے بلند (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نیویارک (جی سی این رپورٹ)اقوام متحدہ نے امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی سپاہی کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پاکستانی سپاہی نائیک نعیم رضا کو اقوام متحدہ کے میڈل سے نوازا۔نعیم رضا نے عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جنوری 2018 میں جام شہادت نوش کیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب تک 156 پاکستانی امن فوجی عالمی امن و استحکام کے لیے اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نائیک نعیم رضا کو دیا جانے والا یہ ایوارڈ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے امن افواج کے عالمی دن کے موقع پر نیو یارک میں ایک تقریب میں وصول کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے ہمارے ہیرو کو یہ ایوارڈ دینے کا مقصد پاکستانی امن فوجیوں کی قربانیوں، لگن اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے عزم کا امتحان ہے۔تقریب میں 2018 اور 2019 کے اوائل میں عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 119 بہادر فوجی جوانوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔دنیا بھر سے اقوام متحدہ کے 12 مختلف امن مشنز میں 38 ممالک کے فوجی اور پولیس اہلکاروں، عالمی سول ملازمین اور اقوام متحدہ کے عملے کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے مشن کا حصہ بننے کی قابل فخر روایات قائم کی ہیں اور اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی بڑی تعداد امن فوج میں شامل ہے۔گزشتہ چھ عشروں سے زائد کے عرصے کے دوران اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی فوجیوں نے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

The post پاکستان کے اس سپاہی نے بین الاقوامی سطح پر کیا بڑا اعزاز حاصل کرلیا،قوم کا سر فخر سے بلند appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2JEde4H
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔