from BBC News اردو - صفحۂ اول https://ift.tt/2GZHaCx
via IFTTT
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
اسلام آباد: پاور ڈویژن حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا حجم 573 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران پاور ڈویژن حکام نے گردشی قرضوں پر بریفنگ دی۔ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں گردشی قرضہ 573 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹرانسمیشن لاسز کی وجہ سے 157 ارب جب کہ واجبات کی عدم وصولی کی وجہ سے 248 ارب روپے کا نقصان ہوا، حکومت نے فاٹا کو 14 ارب 20 کروڑ جب کہ کشمیر کو 52 ارب 44 کروڑ روپے کی سبسڈی دی، اس کے علاوہ حکومت نے 31 ارب 40 کروڑ روپے کا صنعتی پیکیج دیا جب کہ کے الیکٹرک کو 69 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ بجلی کی پیداواری قیمت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ ہے جب کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے 34 پیسے فی یونٹ کا نقصان ہورہا ہے، نیپرا سے کہا گیا ہے کہ یہ نقصان وصول نہیں کیا جا رہا۔
The post توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا حجم 573 ارب روپے تک جاپہنچا appeared first on ایکسپریس اردو.
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ہم قانون کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
سپریم کورٹ میں تیزاب گردی کی شکار سیکنڈ ائیر کی طالبہ راحیلہ رحیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طالبہ راحیلہ رحیم نے کہا کہ میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ تھی، شادی سے انکار کرنے پر پولیس کانسٹیبل ذیشان نے کراچی میں عید کی رات تیزاب پھینک کر میرا چہرہ جلادیا، میرا کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلایا جائے۔
جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ سندھ کے قانون میں نہیں ہے کہ تیزاب پھینکنے کا کیس دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے، قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ،ہم قانون کو تبدیل نہیں کر سکتے، ہم نہیں چاہتے آپ عدالتوں کے چکر لگائیں، پنجاب کے قانون میں ترمیم ہے کہ تیزاب پھینکنے پرکیس دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے۔
طالبہ راحیلہ رحیم نے کہا کہ تیزاب پھینکنے والا ملزم ذیشان سندھ پولیس میں کانسٹیبل ہے اور اسے سندھ پولیس کی جانب سے اب بھی تنخواہ بھی دی جارہی ہے، میرا چہرہ جل جانے کی وجہ سے مجھے اپنی تعلیم کو بھی خیر آباد کہنا پڑا، میں تعلیم حاصل کر رہی تھی میرا قصور کیا تھا؟۔
سپریم کورٹ نے دل محمد علیزئی کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
The post قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ہم قانون کو تبدیل نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
لاہور: عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا اور وہ یہ اہم ذمہ داریاں سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔
وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری کے بعد آج سیکرٹری قانون نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ عاصمہ حامد ملکی تاریخ کی پہلی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے وزارتِ اعلٰی چھوڑنے سے چند گھنٹے قبل اہم ترین تعیناتی قابل تشویش ہے، عاصمہ حامد کے والد شاہد حامد اور چچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں، بادی النظر میں عاصمہ حامد کو شریف خاندان سے وفاداری نبھانے کے عوض تعینات کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان نے گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا تھا۔ جس کے بعد یہ اہم ترین عہدہ خالی ہوا تھا۔
The post عاصمہ حامد پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.
کراچی: ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایک ہزار کے نوٹ پر پاکستانی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہزار کا نوٹ
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پاکستان کے پرچم کا رنگ تبدیل کرنا قابلِ سزا جرم ہے، ہزار کا نوٹ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کے دستخط سے جاری ہوا تھا۔
مدعا علیہان نے ایسا کرکے دستور کی دفعہ 5 سے انحراف کیا اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے نوٹ منسوخ کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمے کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی۔
The post ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
کراچی: جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان نقیب اللہ کے والد نے واقعے میں ملوث سابق پولیس افسر راؤ انوار کو گھر سے جیل منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
نقیب اللہ کے والد محمد خان نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملیر کینٹ کے علاقے میں راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ملزم کو رکھا گیا ہے جو غیر قانونی ہے، محکمہ داخلہ نے بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے راؤ انوار کو اس کے گھر میں رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راؤ انوار کیخلاف نیب میں درخواست دائر
نقیب کے والد نے عدالت سے درخواست کی کہ راؤ انوار کے سب جیل میں رکھے جانے کو کالعدم قرار دیا جائے اور ملزم کو جیل منتقل کیا جائے، درخواست میں محکمہ اخلہ، آئی جی سندھ، آئی جی جیل خانہ جات، ایس ایس پی سینٹرل جیل اور راؤ انوار کو فریق بنایا گیا ہے۔ نقیب اللہ محسود کے والد نے گزشتہ روز راؤ انوار کیخلاف غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں نیب میں بھی درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ 13 جنوری 2018 کو کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار کی پولیس پارٹی نے دہشت گردی کا الزام لگا کر پولیس مقابلے میں نقیب اللہ سمیت 4 نوجوانوں کو قتل کردیا تھا تاہم بعد میں وہ مقابلہ جعلی اور مقتولین بے گناہ ثابت ہوئے۔
The post راؤ انوار کو گھر سے جیل منتقل کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی داخلی، خارجی سلامتی کی صورتحال فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر غور جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی اور خارجی سلامتی، فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد کی صورتحال پر غور جاری ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔
The post وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
بمبئی: سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کا خوبصورتی میں تو کوئی ثانی نہیں لیکن باورچی خانے میں وہ بری طرح ناکام ثابت ہوئیں اور شوہر ابھیشیک بچن کو ہی بیگم کے ہاتھ کا بنا کھانا پسند نہیں آیا۔
سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے نے جہاں مقابلہ حسن میں بڑے بڑوں کو مات دی وہیں بالی وڈ کو بے شمار سپرہٹ فلمیں بھی دی ہیں لیکن ایشوریا باورچی خانے میں بالکل ناکام ثابت ہوئی ہیں اور خود ان کے شوہر ابھیشیک نے انہیں کھانا بنانے میں صفر قرار دیا ہیں۔
Why?? Why would anybody do such a thing? WHY??
.
.
.
I mean…. Who even likes broccoli?!?! https://t.co/RkMPGEooPM— Abhishek Bachchan (@juniorbachchan) May 28, 2018
ابھیشیک بچن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ گوبھی کی سبزی کو خود انسان نے بنایا ہے، اس کے بعد ابھیشیک نے ایک بار پھر ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آخر کوئی ایسا کیوں کریگا اور کیا کوئی گوبھی کو پسند کرتا ہے؟
Talk about #MurphysLaw
Guess the Mrs. read my last post. 🤦♂️ pic.twitter.com/sj7YXpVqO3— Abhishek Bachchan (@juniorbachchan) May 28, 2018
ابھیشیک بچن نے کچھ ہی دیر بعد ٹوئٹر پر گوبھی کی بھجیا کی تصویر شئیر کی اور ناصرف ناگواری کا اظہار کیا بلکہ طنز بھرے انداز میں کہا کہ یہ ڈش میری بیگم صاحبہ نے بنائی ہے، ابھیشیک کی پوسٹ نے واضح کردیا کہ انہیں ایشوریا رائے کا بنایا ہوا کھانا بالکل بھی پسند نہیں آیا۔
The post ابھیشیک کو ایشوریا رائے کے ہاتھ کا کھانا پسند نہیں آیا appeared first on ایکسپریس اردو.
ریاض: سعودی عرب کی مجلس شوری نے خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق کے قانون منظور کرلیا ہے۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے شاہی فرمان کی روشنی میں جنسی ہراسانی کے خلاف قانون کا مسودہ تیارکیا تھا، 8 شقوں پرمشتمل قانون کا مقصد ہراسانی کے واقعات کی روک تھام، شخصی آزادی کویقینی بنانا، ہراسانی میں ملوث افراد کوقانون کے شکنجے میں لانا اوراس جرم کے شکارافراد کوتحفظ کی فراہمی ہے۔
قانون کے تحت جنسی ہراسانی کا شکار فرد اوراس کی نشاندہی کرنے والے کی شناخت کوخفیہ رکھا جائے گا۔ جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کو کم ازکم دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں میں کوئی ایک ہو سکتی ہے۔ واقعے کی نوعیت کے پیش نظر قید کی سزا زیادہ سے زیادہ 5 برس جب کہ جرمانے کی رقم 3 لاکھ ریال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
The post سعودی عرب میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کے لیے قانون منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلا، مسلم لیگ (ن) کوشیر، ایم کیوایم پاکستان کوپتنگ، متحدہ مجلس عمل کو کتاب، اے این پی کو لالٹین، پاکستان عوام لیگ کوانسانی ہاتھ، متحدہ قبائل پارٹی کو پگڑی، پاکستان تحریک انسانیت کو کنگھی، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی، پاکستان متحدہ علماء و مشائخ کونسل کوبیل جب کہ عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا جب کہ تلوار اور ٹریکٹر کے انتخابی نشانات پر فیصلے کچھ دیر تک سنائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چند روزقبل تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔
The post ملک کی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
حویلیاں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 100 دن کا پلان پیش کرنے والے 5 سال صرف رکاوٹیں ڈالتے اور دھرنے دیتے رہے۔
حویلیاں میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے جووعدے کیے اس کو پورا کررہے ہیں، حویلیاں موٹروے کوئی چھوٹا منصوبہ نہیں ہے، نومبرتک موٹروے مکمل ہوجائے گا، اس منصوبے کی لاگت 142 ارب روپے ہے، وہ وقت دورنہیں جب عوام موٹروے پرخنجراب تک سفر کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں دس سال آمریت رہی، اس کے بعد جمہوری دورآیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی، گیس اور یونیورسٹی کے منصوبے مکمل کیے، مسلم لیگ (ن) کے دورمیں جو ترقی ہوئی وہ 65 سال میں نہیں ہوئی اور یہ سب عوام کے ووٹ کا ہی نتیجہ ہے، ہماری کوشش تھی کہ حکومت مدت پوری کرے، 25 جولائی کوالیکشن ہوگا، ہمارا پانچ سال کا کام ختم ہوگیا اب 25 جولائی کو عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورمیں ترقی ہوتی ہے جب کہ باقی لوگوں کے دور میں صرف باتیں ہوتی ہیں۔ 100 دن کا پلان پیش کرنے والوں نے 5 سال صرف باتیں کیِ، وہ رکاوٹیں ڈالتے اور دھرنے دیتے رہے، مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے، ووٹ صرف خدمت، ترقی اورشرافت کی سیاست کوملے گا اوریہ سیاست صرف مسلم لیگ (ن) اورنوازشریف نے کی ہے۔ عوام موجودہ سیاست کودیکھ کرفیصلہ کرے، 25 جولائی کوعوام جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہوگا۔
The post 100 دن کا پلان دینے والوں نے 5 سال صرف دھرنے دیئے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اسی طرح کسی بھی جاندار کاقتل اس کی پوری نسل کو ختم کر دیتا ہے، اور آہستہ آہستہ وہ جاندار کمیاب سے نایاب ہوجاتا ہے اور پھر ناپید۔ چاہے وہ حیوانا ت ہوں یا نباتات۔
ہماری دنیا میں جانداروں کا بے دریغ قتل عام کیا جارہا ہے جن میں نباتات سرفہرست ہیں، کیوں کہ وہ اپنے لیے یا اپنے ساتھیوں کے لیے آواز بلند نہیں کرسکتے، انسان ان کےحق میں کیا بولیں گے جو اپنے مفاد کےلیے ان جانداروں (درختوں) کا خاموش قتل کررہے ہیں۔
ہماری زمین پر اس وقت لگ بھگ 30 کھرب سےزائد درخت موجود ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ 642 ارب درخت روس میں ہیں۔ اس کے بعد کینیڈا میں 318 ارب، برازیل میں 302 ارب اور امریکا میں 228 ارب ہیں۔
دراصل درختوں کی جڑیں جو زیر زمین دور دور تک پھیل جاتی ہیں ان درختوں کے لیے ایک نیٹ ورک کا کام کرتی ہیں جس کے ذریعے یہ ایک دوسرے سے نمکیات اور کیمیائی اجزا کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے پھل دار اور جاندار درخت، ٹنڈ منڈ اور سوکھے ہوئے درختوں کو نمکیات اور کاربن بھی فراہم کرتے ہیں۔ اگر جنگل میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کردی جائے، یا موسمیاتی تغیر یا کسی قدرتی آفت کے باعث کسی مقام کا ماحولیاتی نظام متاثر ہوجائے تو زیر زمین قائم درختوں کا یہ پورا نیٹ ورک بھی متاثر ہوتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی ایک تار کے کٹ جانے سے پورا مواصلاتی نظام منقطع ہوجائے۔
ماحول کو صاف رکھنے اور آلودگی سے بچانے کے لیے درخت لگانا بے حد ضروری ہیں۔ لیکن اس سے قبل یہ علم ہونا ضروری ہے کہ کس علاقے کی آب و ہوا اور محل و وقوع کے لحاظ سے کون سے درخت موزوں رہیں گے؟
درخت اپنی افزائش اور ساخت کے اعتبار سے مختلف زمینوں اور مختلف موسمی حالات میں مخصوص اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مختلف درخت مخصوص آب و ہوا، زمین، درجہ حرارت اور بارش میں پروان چڑھ سکتے ہیں۔
دنیا میں کم وبیش 60 ہزار سے زائد قسم کے درخت پائے جاتے ہیں۔ منفرد ساخت، قد و قامت اور رنگت کے حامل یہ درخت اپنےاندر بے شمار خصوصیات رکھتے ہیں۔ ایک درخت اوسطاً 260 پونڈ آکسیجن ہر سال پیدا کرتا ہے۔ دو قدآوردرختوں کی پیدا کردہ آکسیجن 4 افراد پر مشتمل خاندان کےلیے کافی ہوتی ہے۔ شاہ بلوط اور چنار کے گھنے درخت سب سے زیادہ آکسیجن پیدا کرنے والے درخت سمجھے جاتے ہیں۔ نیم، پیپل، ایلو ویرا اور تُلسی سمیت تقریباً 9 ایسے درخت ہیں جو 24 گھنٹے آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔ دنیا میں ہر گزرنے والے منٹ میں تقریباً 55 ہزار 6 سو درخت کاٹ دئیے جاتے ہیں۔
درخت اور جنگلات ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت کے ساتھ شہریوں کی بھی اوّلین ذمہ داری ہے کہ وہ درخت اور پودوں کی حفاظت کریں۔
پاکستان میں بھی درختوں کو بے دردی سے کاٹا جارہا ہے جس کے باعث ملک موسمی تغیرات کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں جنگلات کی بے انتہا کمی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کراچی اور سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کا سبب بھی ہے۔ گزشتہ چار دہائیوں میں تعمیراتی مقاصد اور دیگر وجوہات کے سبب درختوں کو بے دریغ کاٹا گیا۔ جس کے بعد کراچی کے صرف 1.87 فیصد رقبے پر درخت باقی رہ گئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں زمانے سے لگے سایہ دار قد آور درختوں کو اکھاڑ پھینکا گیا، پوری کی پوری گرین بیلٹ ملیہ میٹ کردی گئی، سڑکوں کے اطراف بنی کیاریاں اور نرسریاں اجاڑ دی گئیں جس کے سبب کراچی کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ اور بارشیں بھی ماضی کی نسبت انتہائی کم ہوگئیں۔
کراچی میں پڑنے والی قیامت خیز گرمی کی اصل وجہ بھی درختوں کا بے حساب قتل ہے۔ اب تو انسان کے ساتھ چرند پرند بھی گرم موسم سے پناہ مانگ رہے ہیں۔
یہ وہی کراچی ہے جہاں سال بھر معتدل موسم رہتا تھا۔ گرم علاقوں کے رہائشی یہاں آکر خوبصورت موسم کا لطف لیتے تھے۔ دوسرے ملکوں اور علاقوں کے مہاجر پرندے بھی کراچی کا رخ کیا کرتے۔
گزشتہ دورِ حکومت میں کراچی کو سرسبز بنانے کے لیے غیر ملکی نسل کے کونو کارپس درخت کثیر تعداد میں لگائے گئے جو کہ بہت تیزی سے سے افزائش کرتے ہیں۔ صرف شاہراہ فیصل پر 300 کونو کارپس درخت ہیں۔ تاہم یہ کراچی کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے۔ کونو کارپس کراچی میں پولن الرجی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں جبکہ پرندے بھی ان درختوں کو اپنی رہائش اور افزائش نسل کے لیے استعمال نہیں کرتے۔ تھر کول پراجیکٹ میں بھی اسی کے پودے لگائے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کونو کارپس بادلوں اور بارش کے سسٹم پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں جس کے باعث کراچی میں مون سون کے موسم پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔
سندھ میں کونو کارپس کی شجرکاری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن کم علمی کی وجہ سے سرکاری و نجی ادارے کونو کارپس لگارہے ہیں۔ اس بات کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے کہ کراچی کے لیے کونو کارپس ماحول دشمن درخت ہے۔
کراچی کے مقامی درختوں میں نیم، ببول، گل مہر، سائرس، لنگرا اور دیگر ماحول دوست درخت شامل ہیں۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کی حفاظت کا انتظام ہوسکے؛ اور ہم بھی کہہ سکیں ’’دشت سفر میں میرے بنے سائباں درخت۔‘‘
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔
The post دشت سفر میں میرے بنے سائباں درخت appeared first on ایکسپریس اردو.
اسلام آباد: پاکستام مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ مجھے ریفرنس میں الجھانے کی وجہ والد کے اعصاب پر دباؤ ڈالنا ہے لیکن میں اپنے باپ کا سرجھکنے نہیں دوں گی۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کے بہت سے جرائم اور بہت سے گناہ ہوں گے مگرانہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، نوازشریف نے 70س ال بعد فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا، انہوں نے 19 سال بعد مردم شماری کرائی، نوجوانوں اور بے روزگاروں کیلیے روزگارکے مواقع کھولے، دیوالیہ ہوجانے والی معیشت کو بحال کیا، کراچی کی رونقیں بحال کیں، جدید شاہراہوں اور موٹرویز کا جال بچھایا، سی پیک کی شکل میں پاکستان کواربوں ڈالرکی سرمایہ کاری دی، دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں تین دن میرا بیان ریکارڈ ہوا اور عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 127 سوالات کےجوابات دیے، سپریم کورٹ کے پہلے فیصلے میں میرا کوئی ذکرنہیں تھا پھراچانک کیا ہوا کہ جے آئی ٹی نے مجھے بلایا اور سوالات کیے۔ مجھے واٹس ایپ والی جے آئی ٹی میں پیش ہونا پڑا۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ ہے جوکہتا ہے آپ کوسبق سکھائیں گے، نوازشریف کوسبق سکھانے کے لیے مجھے کیس میں گھسیٹا گیا، عدالت میں 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکی ہوں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی کسی ماں کسی بیٹی کو اتنی پیشیاں نہیں بھگتنی پڑیں، اپنے والد کی طرح میں بھی جانتی ہوں کہ مجھے اس مقدمے میں کیوں الجھایا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی بیٹی ہوں جسے پاکستان بھرمیں تماشا بناکر رکھ دیا گیا، میں نے بدعنوانی نہیں کی نا ہی کسی سرکاری عہدے پررہی ہوں، میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور میری رگوں میں نوازشریف کا لہو دوڑرہا ہے، مجھے ریفرنس میں الجھانے کی وجہ میرے والد کے اعصاب پردباؤ ڈالنا ہے۔ منصوبے بنانے والے یاد رکھیں کہ نواز شریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں طاقت ہے، میں اپنے باپ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوں، میں اپنے باپ کا سر جھکنے نہیں دوں گی۔
The post مجھے ریفرنس میں الجھانے کی وجہ والد کے اعصاب پردباؤ ڈالنا ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
شدید گرمی میں روزے داروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ افطار کے وقت زیادہ سے زیادہ پھل کھائیں تاکہ انہیں تسکین بھی ملے اورجسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے، اس کے لیے بہترہے کہ وہ مختلف پھلوں کی چاٹ بنا کر دسترخوان پر سجائیں اور کھائیں۔
اجزا:
آم : 2 کپ
سیب: 1 کپ
کیلا: 2 کپ
خربوزہ: 1 کپ
انگور: 1 کپ
انناس :1 کپ
چیکو: ایک کپ
شکر: 4 کھانے کے چمچے
کریم :1 پیکٹ
تازہ دودھ: ایک کپ
ترکیب:
تمام پھلوں کوایک بڑے پیالے میں چوکورٹکڑوں میں کاٹ کراس میں شکرشامل کریں۔ اب کریم، شکر اور دودھ کو ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کرلیجیئے۔ اب یہ مکسچرڈال کرتمام فروٹ کواچھی طرح ملا لیں اورٹھنڈا ہونےکے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فروٹ چاٹ کو اچھی طرح ٹھنڈی کرکے افطاری کے دسترخوان پرسجا ئیں اور مزے سے کھائیے۔
The post کریمی فروٹ چاٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
بروکلن، نیویارک: اپنے روزمرہ معمولات میں طرح طرح کی بیریاں اور انگور کھانے سے پھیپھڑے تندرست رہتے ہیں اور نظامِ تنفس کو قوت ملتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اینتھوسائنِنس نامی ایک فلیوینوئیڈ عمررسیدگی کے باوجود پھیپھڑوں کو بہترین حالت میں رکھتا ہے۔ یہ مرکب گہری رنگت کے پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے جن میں سرخ انگور،جامنی آلو، بلیو بیریز اور دیگر بیریاں شامل ہیں۔
یہ تحقیق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی وینیسا گارشیا لارسن نے کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ سبزیوں اور پھلوں سے بھرپور غذا پھیپھڑوں کو تندرست رکھتی ہے اور زندگی میں آگے چل کر ان سے وابستہ امراض سے بھی بچاتی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ 30 سال کے بعد پھیپھڑوں کی کارکردگی میں کمی ہونے لگتی ہے اور طرح طرح کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں پہلے سے غذائی تدابیر پھیھپڑوں کو توانا اور تندرست رکھتی ہیں۔
اسی بنا پر ماہرین نے شوخ اور گہرے رنگوں والی سبزیاں اور پھل کھانے پر زور دیا ہے جن میں سرخ انگور اور بلیو بیری سرِفہرست ہیں۔
The post بیریاں اور انگور پھیپھڑوں کےلیے نہایت مفید قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
اٹلی: یورپ کا سب سے قدیم درخت پولینو نیشنل پارک میں ہے جس کی عمر کا محتاط اندازہ 1230 سال لگایا گیا ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ درخت اب تک نشوونما کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔
یہ درخت ہیلڈرخ پائن کی ایک قسم ہے جسے اٹالس کا نام دیا گیا ہے اور یہاں تک رسائی بہت مشکل ہے۔ پہاڑوں کی بلندی پر ہونے کے باعث یہ درخت اپنے پورے قد کے مطابق ہے اور اب بھی بڑھ رہا ہے۔
اٹالس نے سردی، گرمی اور خشک سالی سمیت ہر قسم کے شدید موسم کا مقابلہ کیا ہے اور حال ہی میں سائنس دانوں نے اس کے نچلے تنے پر تحقیق کرکے بتایا ہے کہ کئی عشروں سے اس کے اندرونی دائرے بڑھ رہے ہیں جن سے ظاہر ہے کہ درخت نشوونما سے گزر رہا ہے۔ اس کے مطالعے سے ماہرین کو جاننے کا موقع ملے گا کہ ایسے درخت اور جنگلات کس طرح موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔
ایکولوجی جرنل میں شائع ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اٹالس 789 عیسوی میں اگنا شروع ہوا تھا اور اسی سال قدیم مہم جو وائیکنگ پہلی مرتبہ انگریزوں کی سرزمین پر اترے تھے۔ جنوبی اٹلی میں موجود اس درخت پر یونیورسٹی آف ٹسکیا کے ماہرین نے چار سال تک تحقیق کی ہے۔
ایک ہزار سال میں اس درخت نے اوس اور دھوپ کے صدمے سہے ہیں اور شدید ترین موسموں کا مقابلہ کیا ہے۔ قرونِ وسطیٰ میں اس نے بہت سردی دیکھی اور حال ہی میں گرمی کی شدت کو بھی سہا ہے اور حالیہ عالمی تپش (گلوبل وارمنگ) نے بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑا۔
بحیرہ روم کے کئی درختوں کی نشوونما میں بہت فرق آچکا ہے لیکن بلند پہاڑ پر ہونے کی وجہ سے اٹالس کی افزائش بہت اچھی رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنگل میں آگ لگنے کے کئی واقعات بھی ہوتے رہے لیکن ڈھلان پر ہونے کی وجہ سے اٹالس اس سے بھی محفوظ رہا اور اس کی جڑیں بھی توانا ہیں۔
The post یورپ کا 1230 سالہ قدیم ترین درخت جو اب بھی بڑھ رہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
جنیوا: فصلوں سے جھاڑیاں، گھاس پھوس اور دیگر بوٹیاں نہ ہٹائی جائیں تو اس سے فصل کو شدید نقصان پہنچتا ہے لیکن اب یہ کام روبوٹ کے حوالے کرکے زمین پر ایک قدم رکھے بغیر کھیتوں کو مضر گھاس سے صاف کیا جاسکتا ہے۔
اس کے لیے سوئٹزرلینڈ کی ایک کمپنی ’ایکوروبوٹکس‘ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے دنیا کا مؤثر ترین روبوٹ بنایا ہے جسے اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس روبوٹ سے پوری دنیا میں گھاس، جڑی بوٹیوں اور دیگر فالتو اگ جانے والے اشیا کو کسی دوا کے استعمال کے بغیر بہت مؤثر انداز میں صاف کیا جاسکتا ہے۔
پوری دنیا میں فصلوں کے ساتھ اگ آنے والی اضافی گھاس اور جھاڑیوں (ویڈ) کو صاف کرنے کے لیے 26 ارب ڈالر سالانہ مختلف دواؤں اور کیمیکلز پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ یہ دوائیں فصلوں کو الٹا نقصان بھی پہنچا رہی ہیں اور نیا روبوٹ اس دہرے مسئلے کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روبوٹ ایک چھوٹی متحرک میز کی طرح دکھائی دیتا ہے جس کے اوپر شمسی سیل لگے ہیں۔ اس کی لمبی گردن پر ایک کیمرہ نصب ہے جو کمپیوٹر وژن سے دیکھتا ہے اور جی پی ایس نظام اس کی رہنمائی کرتا ہے۔ جب کیمرہ فصل اور فالتو گھاس کے درمیان فرق کرتا ہے تو اس کے مکڑی نما دو بازو عین اس کے اوپر اسپرے کرتے ہیں اور یوں اندھا دھند دوا کا اسپرے ضروری نہیں ہوتا۔
یہ مشین خودکار انداز میں 12 گھنٹے لگاتار کام کرسکتی ہے اور اسے اسمارٹ فون سے بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ روبوٹ کی وجہ سے دوائیں اسپرے کرنے کی شرح میں 20 گنا تک کمی ممکن ہے ساتھ ہی مہنگی اور مضر صحت ادویہ کی ضرورت بھی بڑی حد تک کم ہوجاتی ہے۔
The post فصلوں سے گھاس پھوس صاف کرنے والا روبوٹ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
ممبئی: بالی ووڈ اداکارارجن رام پال اورمہرنے اپنی 20 سالہ شادی کا خاتمہ کرلیا۔
بالی ووڈ اداکارارجن رامپال اوراہلیہ مہر باہمی رضامندی سے اپنی 20 سالہ شادی ختم کرکے علیحدہ ہوگئے۔ علیحدگی کے بعد دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 سال ساتھ رہنے والا وقت بہت خوبصورت تھا جس میں بہت سی یادیں بسی ہیں پراب وقت آگیا تھا کہ ہم دونوں الگ ہوجائیں تاہم علیحدگی کے بعد بھی ہم ایک دوسرے اچھے دوست مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔
دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں یہ بیان جاری کرنے میں بہت عجیب محسوس ہورہا ہے کیونکہ ہم دونوں ہی اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے سامنے ہمیشہ ہی کم گورہے ہیں۔
ان کی جانب سے کہا گیا کہ ہم ایک فیملی ہیں، جوایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اوربالخصوص اپنے بچون کے لیے ایک دوسرے کے قریب بھی رہیں گے۔
واضح رہے کہ ارجن رام پال اورمہر 1998 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جن کی 2 بیٹیاں 16 سالہ ماہیکہ اور13 سالہ مائرہ ہیں۔
The post ارجن رام پال کی 20 سالہ شادی کا خاتمہ appeared first on ایکسپریس اردو.
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بارپھرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے ایک بارپھرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ نوازشریف نے کہا کہ قومی کمیشن کا پارلیمنٹ، عدلیہ، سول سوسائٹی اوراسٹیبلشمنٹ بھی حصہ ہوسکتی ہے، سیاست دانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہے، سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اب اگر کوئی حادثہ ہوا تو کون ذمہ دارہوگا۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم نے قوم کوڈبونا نہیں، صرف ایک بندے کے خلاف انکوائری سے کچھ نہیں ہوگا نہ ہونا چاہئے، اب اس چیز کی تہہ تک پہنچنا ہوگا، پرویزمشرف، اسد درانی اورشاہد عزیزکی کتابیں دیکھ لیں اوردھرنے کے کردار تو بتا ہی چکا ہوں۔
نوازشریف نے نگران وزیراعظم سے متعلق کہا کہ ناصرالملک قابل احترام اورایک بے مثال شخصیت کے حامل ہیں، ان کی تعیناتی کوسراہنا چاہیے، بطورجج اورچیف جسٹس ناصرالملک کی خدمات سرفہرست ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرشہباز شریف نے مجھ سے مشاورت کی، ناصر کھوسہ اچھی ساکھ کی حامل شخصیت ہیں، ناصر کھوسہ میرے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے، ان کا نام پی ٹی آئی کی جانب سے آیا اور یہ نہیں کہا وہ جسٹس آصف کھوسہ کے بھائی ہیں تو انکا نام ڈراپ کردیں، سیاستدانوں کو تنگ نظر نہیں ہونا چاہیے۔
The post نوازشریف کا ایک بارپھرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
لاہور : چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کو گرمی کی حدت سے بچانے کے لئے ان کے پنجروں میں پانی کے شاور لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔
لاہور کے چڑیا گھر میں پاکستان کی تاریخ کا منفرد تجربہ کیا جارہا ہے جس کے تحت یہاں تجرباتی طور پر امریکن اونٹ کے کھلے پنجرے میں پلاسٹک کے پائپ اور نوزلز کی مدد سے ایسے شاورلگائے گئے ہیں جن سے پانی ہلکی پھوار کی صورت نکلتا ہے، اونٹ پانی کی اس پھوار کے نیچے کھڑے ہوکر گرمی دور بھگاتے ہیں اسی طرح مسلسل پانی کی پھوار اور ہوا چلنے سے اس حصے میں درجہ حرارت بھی خاصا کم ہوجاتا ہے۔
لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کے مطابق اگر کسی کمپنی سے مسٹ سسٹم نصب کروایا جائے تو اس پر خاصی لاگت آئے گی، انہوں نے دیسی طریقے سے خود ہی بازار سے سامان خرید کر یہ تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے، لاما کے ایک انکلوژر کے لئے یہ سسٹم 7 سے 8 ہزار میں نصب ہوا ہے اوراب باقی جانوروں اور پرندوں کے کھلے پنجروں میں بھی ایسا ہی سسٹم لگایا جائے گا۔
The post لاہور چڑیا گھر کے جانور اب مصنوعی بارش میں نہائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراپنے کرئیرمیں مختلف کردارادا کرچکی ہیں تاہم اب وہ ماں کے کردارمیں نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ کپور بیٹے تیمورعلی خان کی پیدائش سے قبل ہی فلموں سے پیچھے ہٹ گئیں تھیں تاہم وہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ اب اداکارہ معروف پروڈیوسرکرن جوہرکی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں اپنے کرئیرکا پہلا ماں کا کردارادا کرنے جارہی ہیں جس کے لیے وہ بہت پر جوش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کرن جوہرکافی عرصے سے کرینہ کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے۔ نئی فلم کی کہانی شادی اور رشتوں کے ارد گرد گھومتی ہوئی نظرآئے گی جب کہ فلم بنیادی طورپردوشادی شدہ جوڑوں پرمبنی ہے جس میں کرینہ کا مرکزی کردار ہے۔
واضح رہے کہ آج کل کرینہ اپنی نئی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔
The post کرینہ پہلی بارماں کا کردارادا کریں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
کراچی: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے جب کہ کراچی کے شہریوں کے لیے کل سے ہیٹ ویو کی نئی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
ملک بھر میں سورج سوا نیزے پر محسوس ہورہا ہے، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت تمام شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ اس کے علاوہ سکھر سمیت بالائی سندھ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ موئن جو دڑو، لاڑکانہ، پڈعیدن اور روہڑی میں شہری دن کو گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقہ جات میں بھی موسم شدید گرم ہے جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ پشاور، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ اور کالام میں بھی شدید گرم موسم سے شہری پریشان ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے ہیٹ ویو شہر کا رُخ کرے گی، منگل سے جمعرات تک درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہیٹ ویو کے دوران شمال اور شمال مغرب کی طرف سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
The post ملک بھر میں شدید گرمی برقرار، کراچی میں کل سے دوبارہ ہیٹ ویو کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے، کئی ہفتوں سے اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری تھا، اس پر فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں اور قائد حزب اختلاف کا شکرگزار ہوں۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا چناؤ مشکل کام تھا، ایسا فیصلہ ہو جو پاکستان کے عوام اور سیاسی پارٹیوں کے لیے قابل قبول ہو۔
اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے معاملے پر متعدد ملاقاتیں ہوئیں جس میں نگراں وزیراعظم کے لیے کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا تاہم آج کی ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوا اور نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا گیا۔
The post نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
بیجنگ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ریاستی حکام آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں۔
چین کی شنگھائی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام ستون ملکی سالمیت، سیکورٹی اور وقار اور لوگوں کی فلاح کے لیے مل جل کر کام کریں، ریاستی حکام کو اپنے اختیارات انصاف کے اصولوں، برابری، شفاف اور قانون کے مطابق استعمال کرنے چاہئیں۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان کے ریاستی حکام آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں، یہ طے ہوچکا ہے کہ ریاستی حکام کو حاصل اختیارات بے لگام نہیں، پاکستان کی عدلیہ کو ایگزیکٹو کے اقدامات پر نظر ثانی کا اختیار ہے، اسی لیے عدلیہ ایگزیکٹو کے اختیارات پر چیک اینڈ بیلنس مہیا کرتی ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ محروم طبقے کو فوری انصاف فراہم کرکے عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور خود کو بنیادی حقوق کے تحفظ کا نگراں ثابت کیا ہے، بنیادی حقوق کے مقدمات انصاف کی فراہمی اور انصاف تک رسائی کا موثر آلہ ہے، عوامی مفاد کے مقدمات بنیادی حقوق کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حالیہ دنوں میں قانون اور میڈیکل کی تعلیم اور ماحولیاتی معاملات پر از خود نوٹسز لیے ہیں۔
The post ریاستی حکام آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی مشیر محمد حنیف اتمر کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ طویل تنازعات سے پاکستان اور افغانستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہمیں مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر خطے میں امن کا راستہ تلاش کرنا ہے، شک و شبہات منفی چیزوں کو ہوا دیتے اور بھٹکانے والوں کو فائدہ دیتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ اعلی سطح پر مذاکرات کیے گئے اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق آئیڈیاز شیئر کیئے گئے۔ وفد میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ معصوم ستانکزئی، افغان آرمی چیف محمد شریف یفتالی، افغان صدر کے خصوصی نمائندے حضرت عمر زاخیلوال اور وزیر داخلہ واعظ برمک سمیت دیگر اہلکار شامل تھے۔ پاکستانی مذاکراتی وفد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ دولتانہ بھی شامل تھیں۔
دونوں ممالک کے حکام نے حال ہی میں طے پانے والے افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و استحکام پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی۔ پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون سمیت مختلف ورکنگ گروپس جلد قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
افغان وفد نے تعاون بہتر بنانے سے متعلق پاکستانی اقدام کو سراہا۔ افغان قومی سلامتی مشیر نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ افغان وفد نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے آرمی چیف کو دورے کی دعوت دی جو جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبول کرلی۔
The post پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
جرمن شہر ماگڈیبرگ کی کرسمس مارکیٹ میں چار خواتین اور ایک نو سالہ لڑکے کو کار سے کچلنے کے الزام میں گرفتار 50 سالہ شخص کے بارے میں سعودی عرب ...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL