بدین (جی سی این رپورٹ)بدین کےگاؤں سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کملا دیوی کی بازیابی کے لیے ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورفوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑا اور اسلام قبول کر کے مقامی لڑکے سے پسند کی شادی کرلی ہے۔ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کےمطابق گاؤں جام پتافی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 20 سالہ کملا دیوی نے 17 مارچ کو اسلام قبول کر کے غلام حیدر تھیم نامی شخص سے پسند کی شادی کی اوراپنا نام مریم شیخ رکھ لیا ہے۔لڑکی نے سانگھڑ کی عدالت میں اپنی مرضی سے شادی کا بیان حلفی بھی جمع کروا دیا ہے۔ تاہم لڑکی کے والد کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بازیابی کے بعد لڑکی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ادھر لڑکی کےاہل خانہ نے جھڈو پریس کلب کےسامنے شدید احتجاج کیا۔
The post بدین کی کملا دیوی نے بھی اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے شادی کرلی،مکمل کہانی کیا ہے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2FGgw4n
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔