کوئٹہ (جی سی این رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات اور سرحدوں پر بھی مؤثر جواب دیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری خدمات کو ناصرف تسلیم کرتی ہے بلکہ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پاکستانی عوام ہی ہماری اصل قوت ہیں۔
The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اصل قوت کسے قرار دیدیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2CEiv79
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔