لاہور(جی سی این رپورٹ )بیوی پر بہیمانہ تشدد اور بال کاٹنے پر عدالت نے ملزم میاں فیصل اور ساتھی ملازم راشد علی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم میاں فیصل نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ اسما نشے کی عادی ہے ،نوکری بھی میری مرضی کیخلاف کرتی ہے،غیر مردوں سے ملنے سے بھی روکتا تھا ،سر کے سارے بال اس لئے کاٹے کہ دوپٹہ لیکر گھر میں رہے ۔ ملزم نے بتایا کہ وقوعہ کی رات زیادہ نشےکے باعث ہوش وحواس کھو بیٹھا، نشے میں یاد نہیں کب اہلیہ پر تشدد کیا اور بال کاٹے ۔ملزم نے مزید کہا کہ اس نے پہلی بیوی کے ساتھ طلاق کے بعد دوسری شادی کی جبکہ اسما کی یہ تیسری شادی ہے اسکے پہلے خاوند میں سے دو بچے بھی ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا ملز موں نے اقبال جرم کر لیا ہے ،لہذا ملز موں سے تفتیش اور آلہ ضربات کی برآمدگی کیلئے 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ دوران سماعت ملزموں کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیا نے ملزموں کو یکم اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ۔ دوسری جانب پولیس کی تفتیش کے مطابق میاں بیوی دونوں آئس اور دیگر منشیات کے نشے کے عادی ہیں ۔ دوسری جانب دفعہ 164 کے تحت میاں فیصل کی بیوی اسما کے بیان کے مطابق میرا شوہر فیصل 24 مارچ کو دو دوستوں کے ساتھ گھر آیا، وہ شراب پی رہے تھے، انہوں نے مجھے بھی شراب پینے کو کہا اس پر میری اپنے شوہر سے لڑائی ہو گئی۔ پھر میرے شوہر نے مجھے کہا کہ اس کے دوستوں کے سامنے ڈانس کروں ،اس وقت کمرے میں میوزک بج رہا تھا، دوستوں کے جانے کے بعد میرے شوہر نے تشدد کیا اور سر مونڈ دیا ۔
The post بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتار، کہانی کا رخ ہی بدل گیا،حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2V4jdSq
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔