راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن و استحکام ہمارے افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسران و جوانوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی افسران و جوانوں کو مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر ایوارڈز دیے گئے جب کہ تقریب میں فوج کے شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 35 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 36 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 7 جوانوں کو یو این (اقوام متحدہ) میڈل دیے گئے جب کہ شہداء کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام ہمارے ان افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے اور قربانیاں دینے والے افسران و جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آرمی چیف نے ملک کے لیے قربانی دینے والے شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین کیا۔
Investiture Ceremony held at GHQ. Shaheeds and Ghazis of last year conferred with gallantry awards. COAS shared strength behind motivation and achievements of Pakistan Armed Forces. Acknowledging their support thanked resilient Pakistani Nation.#PakistanZindabad pic.twitter.com/obDhw2XJ8C
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 10, 2019
The post اصل ہیرو کون؟آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتا دیا۔۔ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2U5S3cJ
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔