پیر، 1 اپریل، 2019

غریب ڈرائیور کیلئے تنخواہ مانگنا جرم بن گیا،دلخراش رپورٹ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)کراچی ڈیفنس میں ایک امیر زادے اور بگڑے ہوئے نواب جس کا نام ایڈووکیٹ خواجہ شمس السلام ہے اس نے تھر سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور ذوالفقار سمیجو کو تنخواہ کے معاملے پرپیدا ہونے والے تنازع کے بعد فائرنگ کرکے قتل کرادیا۔ گھر میں اڑتیس کروڑ کی صرف گاڑیاں ہیں مگر ڈرائیور کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں۔ یہ شخص اتنا طاقتور ہے کہ راہ چلتے ہوئے پولیس کو بھی گالیاں دیتا ہے کہ مجھے کیوں روکا۔ اب اس کی خبر نہ میڈیا میں ہے نہ کہیں کوئی سوشل میڈیا پر ذکر ہورہا ہے جبکہ کراچی میں اگر یہ قتل کسی اور زبان بولنے والے شخص کا ہوتا تو اب تک قیامت برپا ہوچکی ہوتی۔ مگر تعصب، قومیت اور لسانیت کی تفریق میں بٹے ہوئے مجمعے کی بھیڑ جس کو ہم عوام کہتے ہیں ان کو یہ جرم اس لیے نظر نہیں آتا کیوں کہ اس پر قومیت کا رنگ چڑھا ہوا ہے۔ پھر کہتے ہو کہ ہم آپس میں متحد ہیں ایک قوم ہیں اور مسلمان بھائی ہیں۔ مگر یہاں بھائی چارہ کہاں گیا کوئی نہیں بتائے گا۔

The post غریب ڈرائیور کیلئے تنخواہ مانگنا جرم بن گیا،دلخراش رپورٹ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2FGPZmf
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔