ہفتہ، 25 مئی، 2019

یہ ہماری وفاقی و صوبائی سول سروس،410 نے امتحان دیا،جانتے ہیں کتنے پاس ہوئے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد ( سید ظفر ہاشمی)ملک کی وفاقی اور صوبائی سول سروس کی اہلیت کے معیار کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں ، بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی خالی آسامیوں پرتعیناتی کیلئے تحریری امتحان میں 410 اعلیٰ سرکاری افسران میں سے 399 فیل جبکہ صرف 11افسران ہی ٹیسٹ پاس کر سکے ، وفاقی حکومت نے برسراقتدار آنے کےبعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعدا د بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا بلکہ خالی آسامیوں کو فوری پر ُکر نے کیلئے وزارت اوورسیز کو یکم جولائی تک تقر ر کا ٹاسک بھی دے دیا ، ذرائع کے مطابق سی ڈبلیو ایز کا انتخاب سرکاری افسران سے کیا جاتا ہے اس لئے وزارت کی جانب سے چند ہفتے قبل خواہشمند امیدواروں سے لئے گئے تحریری امتحان میں وفاقی سول بیوروکریسی کے تقر یباً تمام گروپوں کے گریڈ 18اور 19کے سرکاری افسران کے علاوہ چاروں صوبوں کی سول بیورو کریسی کے اعلی ٰافسران نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا ، ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ کے نتائج میں امیدواروں کی اہلیت کے معیار کے حوالے سے حیران کن حقائق سامنے آئے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں سے صرف 11افسران ہی ٹیسٹ پاس کر پائے ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے کوئی عام لوگ نہیں بلکہ اعلیٰ سرکاری افسران ہیں اور ان میں سے کئی اہم عہدوں پر تعینات ہیں لیکن ان کی اہلیت کا عالم یہ تھا کہ یہ لوگ ایک عام سا جنرل نالج ٹیسٹ بھی پاس نہیں کر پائے،اتنی بڑی تعداد میں ان افسران کا ناکام ہو جانا ملک کی سول سروس کے پورے ڈھانچے پر ایک سوالیہ نشان ہے ، ذرائع نے مزید بتایا کہ مطلوبہ تعداد میں افسران کے پاس نہ ہونے کے باعث وزارت سمندرپار پاکستانیز کی جانب سے وقت بچانے کے لئے وزیر اعظم سے 17 سی ڈبلیو ایز کی تعداد پوری کرنے کیلئے فیل ہونے والے 6افسران کے تقرر کی اجازت مانگی گئی اور کہا گیا کہ ناکام 6ا فسران کو انٹرویو کے لئے سلیکٹ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ اس کام کو یکم جولائی سے پہلے مکمل کیا جا سکے لیکن وزیر اعظم نے وزارت کی اس سمری سے عدم اتفاق کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اوروزارت کو ہدایت کی کہ دیگر 6سی ڈبلیو ایز کا انتخاب بھی میرٹ پر کیا جائے، جس کے بعد وزارت اوورسیز نے مزید 6 آسامیوں کے انتخاب کے لئے ایک بار پھر افسران سے تحریر ی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اس کام کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کا انتخاب کیا گیا اور اس پر 22لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے سے خرچ کی گئی ،دوسری جانب وزارت اوورسیز نے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز کے لئے سلیکشن بورڈ تشکیل دے دیا جو 30 مئی کو پاس ہونے والے 11 امیدواروں کے انٹرویو کرے گا ۔

The post یہ ہماری وفاقی و صوبائی سول سروس،410 نے امتحان دیا،جانتے ہیں کتنے پاس ہوئے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2wlDyIi
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔