لاہور(جی سی این رپورٹ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ تھوڑی بہت افواہیں ہیں،ایک دو وزیروں کی تبدیلیوں کا ٹریلر چلےگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔شیخ رشید نے عبدالفطر پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کی کامیابی پر پاکستان کو محتاط رہنا ہو گا،بھارتی وزیراعظم کی جماعت نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین نیب کے خلاف سازش میں شریک نہیں،ن لیگ اپنے مقاصد کےلئے چیئرمین نیب کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔
The post عید کے بعد وفاقی کابینہ میں کیا ہونے والا ہے؟شیخ رشید کی نئی طوطا فال آگئی appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2W1X6Rp
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔