منگل، 28 مئی، 2019

دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ بے نقاب،کراچی یوم علیؓ پر بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ) ایسٹ زون پولیس نے خفیہ اطلاع پر لائنز ایریامیں کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش جیکٹ برآمد کر لی۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کے مطابق مذکورہ جیکٹ یوم علیؓ کے جلوس کو ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کی جانی تھی، جیکٹ کا وزن6کلو تھا، جسے موقع پر ناکارہ بنا دیا گیا، اس میں بارود کے علاوہ نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ عامر فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے شہر کے امن کو خراب کرنے کی مذموم سازش ناکام بنا دی اور20مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایسٹ زون سے خود کش جیکٹ کی برآمدگی پر ڈی آئی جی ایسٹ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ علاوہ ازیں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکلیں، منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان عامر، خضر عباس، واصف اور جہانزیب کا تعلق بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گروہ سے ہے ۔ ملزمان کو پولیس نے مشتاق چانڈیو روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا ۔کورنگی پولیس نے مضر صحت گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کوگرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کا تیار گٹکا، کروڑوں کی مشینری ، چھالیہ ، چونا، کتھا اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری کا مالک فاروق فرار ہو گیا۔ جمشید کوارٹرز پولیس نے 2 ملزمان،شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار عبداللہ نور نے خلد آباد میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایزی لوڈ کی دکان سے 6 لاکھ روپے لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ میمن گوٹھ پولیس نے درسانو چنہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔

The post دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ بے نقاب،کراچی یوم علیؓ پر بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2JLoX1w
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔