منگل، 28 مئی، 2019

فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، بچی کی موت کیسی ہوئی؟پیٹ پر کس چیز کا نشان ملا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)زیادتی و قتل کیس میں 11 سالہ بچی فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی، رپورٹ کے مطابق بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہے ممکنہ طور پر بچی کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔دنیا نیوز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرشتہ کی آنکھیں، دماغ اور پاؤں جانوروں نے نوچ کھائے، بچی کے کہیں سے بھی کپڑے پھٹے ہوئے نہیں تھے،زیادہ وقت گزرنے کے باعث جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے جس کی وجہ سے بچی کے جسم سے شواہد اکٹھے نہیں ہو سکتے،پوسٹ مارٹم سے شواہد نہ ملنے کے بعد پولیس کی تمام امیدیں ڈی این اے رپورٹ پر مرکوز ہیں جو آج موصول ہونے کا امکان ہے،اُدھر زیادتی کے بعد قتل کی گئی فرشتہ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس کی اب تک کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ 15 مئی کی شام فرشتہ والدہ کواپنی دوست وفا کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی مگر جیو فینسنگ کے مطابق وہ اپنی دوست کے گھر پہنچی ہی نہیں،کیس کی سب سے اہم گرفتاری اس کے ہمسائے افغان باشندے ناصر کی ہے دنیا نیوز کے مطابق لاش برآمد ہونے والی جگہ سے ایک ایسے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جو کہ گوجر خان میں ایک خاتون کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرشتہ کے گھر کے اطراف میں اب تک پچاس گھروں کا سروے کیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے جوس کا ڈبہ اور گلاس بھی ملے تھے،ذرائع کے مطابق پولیس نے کئی ٹیلی فونک کالز بھی ٹریس کی ہیں ۔

The post فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، بچی کی موت کیسی ہوئی؟پیٹ پر کس چیز کا نشان ملا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2KeEQNc
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔