کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان کے لالا بوم بوم آفریدی نے ایک بار پھر بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر پر تنقید کرتے ہوئے اُنہیں بیوقف اور احمق قرار دے دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ بھارتی سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے مشورہ دیا ہے کہ’’ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ورلڈ کپ نہیں کھیلنا چاہیے چاہے فائنل ہی کیوں نہ ہو، اگر کوئی پوائنٹ جاتا ہے تو جانے دیں، بھارتی جوان (فوجی)ہمارے لیے زیادہ اہم ہیں‘‘ اس پر آپ کیا کہیں گے؟جواب میں شاہد آفریدی نے غصے سے کہا کہ ’’ اس مشورے سے لگ رہا ہے کہ اُس بیوقف نے کوئی عقل کی بات کی ہے، پڑھی لکھی قوم کے لوگ اس طریقے کی بات کرتے ہیں، گوتم نے بیوقوفوں والی بات کی ہے۔‘‘شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ بھارتیوں نے ایسے لوگوں کو ووٹ دے دیا ہے جن کو کوئی عقل ہی ہے۔گزشتہ ماہ 25 اپریل کو شاہد آفریدی کی آٹو بائیو گرافی کتاب ’ گیم چینجر‘ شائع ہوئی تھی جس میں شاہد نےگوتم کے لیے لکھا ہے کہ ’’ گوتم کے رویہ کا مسئلہ ہے،کرکٹ کیرئیر میں نہ کوئی خاص ریکارڈ ہے نہ ہی کوئی خاص شخصیت ہے، بس بُرا رویہ ہے۔‘‘گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ شاہد آفریدی ! آپ ایک مزاحیہ آدمی ہیں!!! مگر ہم ابھی طبی سہولت کے لیے پاکستانیوں کو ویزا فراہم کر رہے ہیں، میں آپ کو ذاتی طور پر ایک نفسیات کے ماہر ڈاکٹر کے پاس لے جاؤں گا۔‘‘واضح رہے کے بھارتی سابق بلے بازگوتم گمبھیرنے رواں سال 22 فروری کو بھارتی سیاسی پارٹی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد بھارت میں ہونے والےحالیہ الیکشن کے نتائج میں مشرقی دہلی سے ایم پی کی نسشت سے جیت چکے ہیں۔
The post شاہد آفریدی کے گوتم گھمبیر پر پھر حملے،گھمبیر کا بھی بھرپور جواب آگیا۔۔ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2HEc9YA
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔