جمعرات، 30 مئی، 2019

کترینہ کیف نے سلمان خان کو کیا پیشکش کر ڈالی،ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ممبئی (جی سی این رپورٹ)بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے دبنگ اداکار سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ سلمان خان کو شادی کی پیشکش کرتی نظر آرہی ہیں، دونوں اداکاروں کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ یہ ویڈیو ان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ایک سین ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کترینہ نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور سلمان خان ایک ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے ہیں جہاں کترینہ اُن سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سلمان خان صرف اُن کے جواب میں ’جی میڈیم، سر‘ کہتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سلمان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ’تو شادی کب کرنی ہے؟‘ جسے سنتے ہی اداکار نے ایسے دلچسپ تاثرات دیے کہ دیکھنے والے مسکرا دیے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم بھارت رواں سال عید الفطر کے موقع پر 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔فلم میں ان کے علاوہ نورا فاتحی، سنیل گروور، دیشا پتانی، جیکی شروف اور تبو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

The post کترینہ کیف نے سلمان خان کو کیا پیشکش کر ڈالی،ویڈیو دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/30S0Svh
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔