راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وقت اور حا لات دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا ، عام انتخابات کے بعد میرے دوستوں کے ذریعے مجھے مختلف اوقات میں وزارتِ اعلیٰ کی پیش کش ہوئی مگر میں نہیں چاہتا تھا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد کسی کی تنقید کا نشانہ بنوں ، موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ میں عوام کو مایوس کیا، اپوزیشن جماعتوں کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا سنہری موقع ہے، ہر نئی حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں مگر عمران خان نے جتنے سہانے خواب عوام کو دکھائے تھے اتنا ہی عوام کو مایوس کیا ، اب ہر پارٹی میں اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ، نواز شریف کے پہلے دور میں میرے علاوہ تین چار ممبران اسمبلی موجود تھے جو ان کے سامنے بات کر لیتے جبکہ 1990 کے بعد صرف میں کبھی کبھی اختلاف کرتا مگر اب تو نواز شریف کسی کی بات سننا پسند ہی نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کاروباری شخصیت چوہدری خالد سلیم کے بھائی چوہدری طارق جمیل کی وفات پر ان کے گھر بحریہ ٹائون میں فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو میں کیا، اس موقع پر شفقت منیر ملک، خرم منیر ملک ایڈووکیٹ، چوہدری انجم شکیل، چوہدری مبشر، چیئرمین بیت المال راولپنڈی سہیل ملک بھی موجود تھے ۔
The post انتخابات کے بعد چودھری نثار کو کیا پیشکش کی گئی،بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2I9pAAn
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔