![](https://static01.nyt.com/images/2019/03/27/world/27india-missile-1/27india-missile-1-mediumThreeByTwo440.jpg)
By JEFFREY GETTLEMAN and HARI KUMAR from NYT World https://ift.tt/2HIlKia
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے بند کی گئی فضائی حدود کو 28 روز بعد تمام ملکی اور غیرملکی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا۔رواں ماں کے آغاز میں ملک میں اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے جزوی طور پر پروازوں کا آپریشن بحال کیا گیا تھا۔تاہم اب تمام ایئرپورٹس سے ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشنز شیڈول کے مطابق بحال ہوجائے گا لیکن ٹرانزٹ پروازیں معطل رہیں گی۔خیال رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں 27 فروری کو تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی، جس کے بعد پروازوں کا آپریشن معطل ہوگیا تھا۔سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام فضائی کمپنیوں کو اپنی فضائی حدود کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔اس ماہ کے آغاز میں پاکستان نے تقریبا ایک ہفتے تک فضائی حدود کی بندش کے بعد اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے محدود پروازوں کا آپریشنز بحال کیا تھا، بعد ازاں علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ لاہور پر بھی محدود پروازوں کے آپریشن کی اجازت دے دی گئی تھی۔اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کھلنے کے بعد پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اپنی فلائٹس بحال کردی اور لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور کی فلائٹس پی کے-652، پی کے-651، پی کے-650 اور پی کے-653 شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔انہوں نے کاہ کہ پی آئی اے کی کراچی سے ملتان آنے اور جانے والی فلائٹس بھی پی کے-580 اور پی کے-581 شیڈول کے مطابق آپریٹ کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی کراچی سے سکھر کی فلائٹ پی کے-536 اور پی کے-537 بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ کریں گی، اس کے علاوہ قومی ایئرلائنس کی بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ خازی خان کے لیے پروازوں کو آپریشن بحال ہوگیا ہے لیکن سیالکوٹ کے لیے پروازیں وہاں کے ایئرپورٹ کے رن وے کی مرمت کے کام کے بعد 28 مارچ کو بحال ہوں گی۔ہوائی جہاز کمپنیوں کے لیے جاری حالیہ نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستان میں پروازوں ایئرپورٹس پر آنے اور جانے کے لیے پروازوں کا آپریشن اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آپریشن گھنٹوں کے مطابق دستیاب رہے گا۔تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بینکاک، کوالالمپور اور نئی دہ کے لیے پروازیں نہیں چلیں گی۔
The post فضائی مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی appeared first on Global Current News.
کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج کو بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندووں کے بہیمانہ تشدد کے خلاف آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں انسانیت کا درس دے ڈالا۔مشہور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کو دہلی میں پیش آنے والے حادثے پر آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ وزرا کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے انجام دیں کیونکہ وزرات کا اصل مقصد عوام الناس کی دیکھ بھال کرنا ہوتا ہے اور اس کے لییمذہب سے زیادہ انسانیت اہمیت رکھتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ ماورا نے کہا کہ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو احساس ہوا دو غلط کبھی صحیح نہیں ہوسکتے
Mr.Minister @fawadchaudhry – I only asked for a report from Indian High Commissioner in Islamabad about the kidnapping and forced conversion of two minor Hindu girls to Islam. This was enough to make you jittery. This only shows your guilty conscience. @IndiainPakistan
— Chowkidar Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) March 24, 2019
اسے ہندو لڑکیوں یا مسلم خاندان کی حفاظت کا معاملہ نہیں بنائیں، آئیے اسے برصغیر اوردنیا میں موجود انسانوں کی حفاظت کا معاملہ بناتے ہیں۔اس کے علاوہ ماورا حسین نیبھارت کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ایک اور ٹوئٹ کیا اور اس میں لکھا کہ آج دنیا میں جو غلط ہورہا ہے اور معصوم انسانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اسے دیکھ کرچین سے سونا ممکن نہیں، خاص کر یہ دیکھ کر کہ جو لوگ طاقت میں ہیں اور اس ظلم کو ختم کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں وہی لوگ آگ میں تیل ڈال رہے ہیں، تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے تباہی کے ایجنڈے میں کامیاب ہوکر کیا حاصل کرلیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں دو ہندو لڑکیوں کیسندھ سے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا جسپر وزیرِ اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی۔بعدازاں اس معاملے پر بھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج نے مداخلت کی تھی جس پر انہیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا تھا اور اب مشہور اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشما سوراج کو زبردست جواب دیا ہے۔
While I attach this video I do realise that Two wrongs DON’T make a right. Let’s not make this about protecting Hindu girls or Muslim families, let’s make this about protecting human lives across the subcontinent, across the world.
It’s not about ministers, it’s about the public! pic.twitter.com/JQiCF3Eaov— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) March 24, 2019
The post ماورا نے سشما سوراج کو کرارا جواب دے ڈالا appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکانٹس کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‘جعلی اکانٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں اور معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرسکتا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے، گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں، اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔سابق صدر کی جانب سے درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے۔آصف زرداری نے نیب سے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست بھی دائر کردی جس میں استدعا کی گئی کہ نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ جعلی اکانٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری عبوری ضمانت پر ہیں۔
The post جعلی اکائونٹس کیس،زرداری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کیا بڑا کام کرلیا؟ appeared first on Global Current News.
مری (جی سی این رپورٹ)ملکہ کوہسار مری کے علاقے گھوڑا گلی اور سینو کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کارروائی میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے علاوہ ریسکیو ٹیموں نیبھی حصہ لیا۔محکمہ جنگلات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ سے چھوٹے بڑے ہزاروں درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔مری کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عامر سہیل کے مطابق آگ نے جنگلات کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا تھا، جس پر محکمہ جنگلات کے 80 اہل کاروں اور ریسکیو ٹیم نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسرمری نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیوں کو سڑک نہ ہونے کے باعث متاثرہ جگہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے کر متعلقہ حکام اور محکموں کو جلد از جلد اسے بجھانے کی ہدایت کی تھی۔
The post مری کے جنگلات میں آگ،کتنے درخت جل گئے، آگ کیسی لگی؟ appeared first on Global Current News.
کراچی(جی سی این رپورٹ)اوبر نے کریم کو حاصل کرنے کیلئے3ارب 10کروڑڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں 1ارب 70کروڑ ڈالر شیئرز کی صورت میں جبکہ باقی1ارب 40کروڑ ڈالر نقد ادا کئے جائیں گے ۔کریم کا حصول قابل اطلاق ریگولیٹری کی منظوری سے مشروط ہے ، تاہم تمام کریم کی خریداری کا عمل 2020کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ دونوں کمپنیوں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ اوبر نے مراکش سے لے کر پاکستان بشمول مصر، اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کریم کی تمام نقل و حرکت، ترسیل اور کاروباری ملکیت حاصل کر لی ہے جبکہ کریم اپنے برانڈ کو محفوظ رکھتے ہوئے اوبر کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ بن گیاہے لیکن کریم اور اوبر اپنے متعلقہ علاقوں میں آزادانہ برانڈ کے طور پر سروسز جاری رکھیں گے۔ کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا کریم کی کاروباری قیادت سنبھالیں گے اور اپنے ہی تشکیل کردہ بورڈجس میں تین نمائندے اوبرسے اور دو نمائندے کریم سے شامل ہوں گے کو رپورٹ کریں گے۔ اوبر کے چیف ایگزیکٹو داراخسروشاہی کا اس موقع پر کہنا تھا یہ اوبر کیلئے دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارم کومستحکم کرنے اور اسے مزید توسیع دینے کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے ۔ کریم کے سی ای او اور شریک بانی مدثر شیخا نے کہا اوبر کے ساتھ شامل ہونے سے ہمیں لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے کریم کے مقاصد کو تیزی سے پورا کرنے میں مدد ملے گی اور امید کی جاتی ہے کہ اس سے ایک بہترین آرگنائزیشن تشکیل پائے گی۔ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کریم کے اوبر میں ضم ہوجانے پر سوشل میڈیا صارفین بظاہر کچھ پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کریم اپنی شکایات سے نمٹنے کے آسان نظام کے باعث مقبول ہے جبکہ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے ۔ ٹوئٹر صارف نے لکھا جو چیز کریم کو الگ بناتی تھی وہ ان کی ‘کسٹمر سیفٹی’ تھی، ضم ہونے سے سب سے زیادہ نقصان عورتوں کو ہوگا۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ یہ تو ایسے ہی ہو گیا جب آپ کی پسندیدہ خالہ، آپ کے ناپسندیدہ چچا سے شادی کر لے۔ اب چچا کے زیر اثر خالہ بدل جائے گی جبکہ کچھ صارفین کے خیال میں اس انضمام سے مشرق وسطیٰ میں نئی سروس کی جگہ پیدا ہوگئی ہے۔
The post اوبر نے کریم کو کتنے میں خرید لیا،معاہدے میں کیا کیا طے پایا؟ appeared first on Global Current News.
لاہور(جی سی این رپورٹ)مریم نواز نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ میاں نواز شریف جلد گھر پر ہوں گے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اللہ پاک کے بعد مسلم لیگ ن کے حامیوں کی بے حد شکر گزار ہیں، انہوں نے ان کی امید اور ہمت بڑھائے رکھی۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے پاس شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، اللہ پاک آپ سب پر اپنی رحمت قائم رکھے، آمین۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔
Insha’Allah, MNS will be home soon. Want to take this opportunity to thank Allah & then every PMLN supporter. You guys were instrumental in keeping my spirits & hopes high. I have no words to express my gratitude. May Allah bless you all profusely. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 26, 2019
The post والد کی رہائی،مریم کا جذباتی ٹویٹ appeared first on Global Current News.
لاہور(جی سی این رپورٹ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔نواز شریف کے استقبال کرنے کے لیے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھیں۔سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔جیل حکام کو سپریم کورٹ کی طرف سے رہائی کے آرڈر پہنچا دیے گئے۔نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے فیصلے کے بعد مچلکے جمع ہونے پرسپریم کورٹ نےسابق وزیراعظم کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔سپریم کورٹ نےسپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت لاہورکو اپنے احکامات میں نواز شریف کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ان کی رہائی کی خبر سامنے آنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔
The post نواز شریف رہا appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نےبلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کرلی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناراض اتحادی رہنما کو منانے کے لئے وزیراعظم ہائوس میں بلایا۔وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اختر مینگل کے ہمراہ جہانزیب جمالدینی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں اختر مینگل نے بی این پی کے 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق بی این پی سربراہ نے وزیراعظم کے سامنے لاپتہ افراد،بلوچستان میں پانی اور افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بھی اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اختر مینگل کو قومی اسمبلی میں حکومتی بینچوں پر بیٹھنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ذراع کے مطابق اس دوران بلوچستان سے سینیٹ نشست پر ہونے والے اختلافات بھی زیر بحث آئے۔بی این پی (مینگل) کی قومی اسمبلی میں 4 نشستیں ہیں اور 2018 کے انتخابات کے بعد اس نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
The post وزیراعظم عمران خان کی ناراض اختر مینگل کو منانے کی کوشش appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کرلی اور عوام پر مزید 200 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا جس کیلئے صرف نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں بجلی ٹیرف کے تعین میں تاخیر ہوتی رہی، 3 روپے 86 پیسے کی بجائے صرف ایک روپے 27 پیسے بجلی قیمت میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی، گزشتہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا۔ان کا کہنا ہے کہ نیپرا بجلی کی گزشتہ درخواستوں کی سہ ماہی سماعت کرچکا ہے اور نیپرا کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد صارفین کو بجلی قیمتوں کی مد میں 200 ارب روپے منتقل ہوں گے۔عمر ایوب کے مطابق ہم سال کے آخر تک گردشی قرضے کو 250 ارب روپے پر لائیں گے، ہم نے حال ہی میں گردشی قرضہ 200 ارب روپے کم کیا ہے اور 200 ارب روپے کا مزید گردشی قرضہ ختم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 ہزار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کرائے ہیں، 2 ہزار بجلی چور جیلوں میں ہیں جب کہ بجلی چوری پر محکمے کے 450 افراد کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس ندیم بابر نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مزید دو روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا اور یہ سارا اضافہ یک مشت نہیں بلکہ مرحلہ وار ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔
The post عوام ایک اور بجلی کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں appeared first on Global Current News.
ریاض(جی سی این رپورٹ) سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کیا گیا۔ سعودی عرب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولان سے متعلق سعودی عرب اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور سعودی عرب سمجھتا ہے کہ تمام متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق گولان کی پہاڑیاں شام کی ہیں، ان پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے۔سعودی عرب نے بیان میں امریکی اقدامات کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے متنازعہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے تھے۔خیال رہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام اور اسرائیل کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے جہاں اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔گولان کی پہاڑیوں کو پانی کا ایک اہم ذریعہ مانا جاتا ہے اور انہی پہاڑوں کے چشموں سے بہنے والے پانی سے اسرائیل کی کل آبادی کا 40 فیصد حصہ مستفید ہوتا ہے۔
The post گولان کی پہاڑیوں پر امریکہ کی جانب سے اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے پر سعودی نے بھی دبنگ اعلان کردیا appeared first on Global Current News.
ابوظہبی(جی سی این رپورٹ) انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے فٹنس پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے شیخ زائد اسٹیڈیم ابوظہبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہمیں ان 15 کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو فٹ ہوں اور ہمیں ورلڈ کپ جتواسکیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا اور قومی ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی سیریز میں ہم اپنے تمام کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ 15 بہترین کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے منتخب کریں، ہم نے لڑکوں کیلئے مواقع پیدا کئے ہیں، انہیں سخت تربیت دی گئی، ابھی وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں لیکن ان کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی ٹیم کے اعلان سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو لاہور میں ہوگا اور ان 15 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو سپر فٹ ہوں گے۔قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کا کہنا ہےکہ میگا ایونٹ سے پہلے دو اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں ان تمام کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو اب تک قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔ان کا کہناتھا کہ پنڈی میں پاکستان کپ دو اپریل سے شروع ہوگا اور فائنل 12 اپریل کو کھیلا جائے گاجس کے ایک روز بعد کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔
The post عالمی کپ کھیلنا ہے تو یہ کام کرنا پڑے گا، تمام کرکٹرز کو وارننگ جاری appeared first on Global Current News.
ریاض(جی سی این رپورٹ)سعودی حکام نے اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے رشتے داروں کے لیے عمرہ ویزا جاری کرنے کا قانون منظور کرلیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہری اور ملک میں مقیم غیر ملکی اپنے قریبی رشتے داروں کے لیے عمرہ ویزا جاری کرسکیں گے۔سعودی اخبار اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے سیکریٹری ڈاکٹر عبد العزیز وزان نے بتایا کہ ویزے سے متعلق اس نئے قانون کو بہت جلد نافذ کیا جائے گا،اس نئے قانون کے مطابق سعودی شہریوں سمیت سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی بھی اپنے 3 سے 5 رشتہ داروں کے لیے عمرہ ویزا جاری کروا سکیں گے۔واضح رہے کہ موجودہ عمرہ ضوابط کے مطابق سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے رشتے داروں کے لیے عمرہ ویزا جاری نہیں کرواسکتے، عمرہ ویزا جاری کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہوتا ہے کہ عمرے کے خواہشمند افراد اپنے ملک میں کسی عمرہ ایجنٹ سے پیکج خریدتے ہیں اور اسی کے مطابق انہیں عمرہ ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہری اور غیر ملکی سال میں 3 مرتبہ اپنی عزیزوں کو عمرہ کے لیے سعودی عرب بلا سکیں گے اور اس کے لیے سعودی شہری اپنے کارڈ پر یا غیر ملکی اپنے اقامہ پر اپنے3 سے 5 عزیزوں کے عمرہ ویزے جاری کرواسکیں گے۔ڈاکٹر عبد العزیز نے مزید بتایا کہ اس قانون کی شرائط کے تحت رشتے دار قریبی ہونے چاہئیں اور اس کے ساتھ جن رشتہ داروں کو عمرہ ویزے پر بلایا جائے گا ان کی مکمل میزبانی اور ان کے ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ان کی وطن واپسی کی بھی ذمہ داری ان کے عزیز پر ہوگی۔وزارت حج عمرہ کے مطابق وزارت نے نیا قانون منظور کر لیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشہ سال نومبر میں اپنی نئی ویزا پالیسی کے تحت فلسطینیوں پر حج اور عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی۔نئی پالیسی کے مطابق کسی بھی فلسطینی مسلمان کو اردن اور لبنان کے ویزے پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ 1978 میں اردن کے بادشاہ حسین نے خصوصی طور اسرائیلی زیر قبضہ علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینی مسلمانوں کو حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے عارضی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس فیصلے سے تمام فلسطینی مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے پہلے اردن پہنچتے اور عارضی ویزا لے کر سعودی عرب داخل ہوتے تھے۔سعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی سے تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے جو بذریعہ اردن اور لبنان حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ آتے تھے۔
The post سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑا اعلان کردیا appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(طارق عزیز)یورپی یونین میں امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکاموگیرینی کا دورہ پاکستان کئی حوالوں سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اول اپریل میں یورپی پارلیمنٹ کاانتخاب ہونے جارہا ہے جس میں پاکستانی نژاد یورپی ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کاکردار اور ووٹ اہم ہوگا، پاکستان جی ایس پلس کے درجہ کی مدت میں توسیع کا شدیدخواہش مند ہے، پاکستان کونواز شریف دور میں جی ایس پلس کا درجہ چار سال قبل حاصل ہوا تھا جس کی مدت ختم ہورہی ہے، پاکستان یورپی یونین میں اپنے اثرورسوخ میں اضافے کے لئے بھی کوشاں ہیں، یورپی یونین کے ہیڈ آفس برسلز میں سفارتکاروں کی تعداد بڑھانے کامطالبہ پاکستان پہلے ہی کر چکا ہے، اس مقصد کے لئے یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں سفارتکاروں کے لئے نئی سیٹوں کے قیام کے لئے پاکستان لابنگ میں مصروف ہےبلکہ کسی حد تک یورپی یونین کو قائل کیا جاچکا ہے، سیٹوں میں اضافہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہوگی، پاکستان کے دورے پر آئی یورپی یونین امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکاموگیرینی کی صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتوں میں مذکورہ بالا ایشوز زیر بحث رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق فیٹف اجلاس میں یورپی یونین کی حمایت پاکستان کے لئے اہمیت رکھتی ہے ، دوسری طرف یورپی یونین خطہ بالخصوص افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششوں اور اقدامات میں خاص دلچسپی رکھتا ہے، کیونکہ نیٹوفورس میں یورپی ممالک کی افواج کی خاطر خواہ تعداد موجود ہے اس حوالے سے فیڈریکاموگیرینی کے دورہ کو خاص اہمیت حاصل ہے،یورپی یونین امور خارجہ کی سربراہ کے دور ہ سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے پاکستان نے پوری تیاری کے ساتھ متحرک سفارتکاری کی ہے، جس سے جی ایس پلس کی مدت، یورپی یونین ہیڈکوارٹر میں پاکستانی سفارتکاروں کی تعداد سماجی و انسانی ترقی نے منصوبوں کے لئے امداد میں اضافہ کی قوی امید ہے۔
The post یورپی یونین امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا کا دورہ پاکستان کیوں اہم؟ appeared first on Global Current News.
راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 15 روز حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضمانت کا قائل نہیں ہوں، بٹھا لیا تو بیٹھ جاں گا۔لیگی رہنما نے بتایا کہ نیب کا پرچہ لمبا ہے، تمام سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں تھا، جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار ہے جس کے لیے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے۔بعد ازاں نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے روزانہ بلایا تو روزانہ آجاں گا، نیب نے جو چیزیں مانگی تھیں وہ دے دی ہیں۔
The post شاہد خاقان عباسی نیب میں پیش،ضمانت کے بارے میں صحافیوں کو کیا کہا؟ appeared first on Global Current News.
لاہور(جی سی این رپورٹ) پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور اور کراچی کے درمیان 31 مارچ سے نان اسٹاپ جناح ایکسپریس چلائی جائے گی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وی آئی پی جناح ایکسپریس 12 ایئر کنڈیشنز کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں ایک ڈائننگ کار بھی ہوگی جو 31 مارچ سے اپنے پہلے سفر پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔جناح ایکسپریس تین بڑے جنکشنز حیدرآباد، روہڑی اور خانیوال میں قیام کرے گی۔اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی سے کراچی تک سر سید ایکسپریس کے نام سے نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔
The post کراچی سے لاہور سفر کرنے والوں کیلئے ریلوے کی جانب سے بڑی خوشخبری appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتظامیہ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر بھارت کی فضائی حدود سے پرواز کی اجازت نہیں دی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اجازت آخری موقع پر واپس لی گئی تھی ، جس کی وجہ سے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو خاصا لمبا فضائی سفر کرنا پڑا اور وہ بحیرہ عرب سے عمان تک گئے اور اس کے بعد اسلام آباد پہنچے۔عالمی تعلقات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا ہے تو بہت حیرت انگیز ہے کیوں کہ بھارت اور ملائیشیا کے دوستانہ تعلقات کی کئی سالوں سے اچھی تاریخ رہی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 10ارب ڈالرز سے زائد ہے ، جسے 2020تک 25ارب ڈالرز تک لے جانے کی امید کی جارہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے اس غیر معمولی اور غیر سفارتی اقدام کی ایک ممکنہ وجہ وزیراعظم مہاتیر کی جانب سے بھارت پر پاکستان کو ترجیح دینا ہوسکتی ہے ۔ ایک بھارتی صحافی ایلزبتھ روش نے 2017 میں نجیب رزاق کے تیسرے دورہ بھارت کے دوران لکھا تھا کہ حکومت میں بہت سے افراد اور بھارتی اسٹرٹیجک کمیونٹی متفق ہیں کہ 1981 سے 2003 تک اقتدار میںرہنے والے (سابق ) وزیراعظم مہاتیر محمد کے دور میں دوطرفہ تعلقات غیر مطمئن تھے اور اس کی وجہ بھارت کے ازلی دشمن پاکستان کی جانب ان کا رجحان ہے۔ نجیب رزاق کی حکومت کے دوران ملائیشیا اور بھارت کے تعلقات نئی اونچائیوں پر پہنچے ۔ نجیب رزاق نے کئی بار بھارت کا دورہ کیا اور 2017 میں اپنے آخری دورہ کے دوران ملائیشین بزنس مینوں نے 36 ارب ڈالر کے معاہدے کئے جس میں انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ ، فوڈ سیکورٹی اوراسمارٹ شہروں کی تعمیر شامل تھی۔ پاکستان کے ایک سینئر ریٹائرڈ سفارتکار نے کہا کہ ایسا اقدام ان ممالک کے درمیان بہت ہی مشکل ہوتا ہے جو ایک دوسرے کے خلاف نہ ہوں لیکن ہاں ایسے سرگرداں ماحول میں ایسا ہوسکتا ہے جیسا کہ ماحول پاکستان اور بھارت کیدوران ابھی ہے لیکن اس سب سے مودی انتظامیہ کی ذلالت بھی ظاہر ہوتی ہے ۔ ملائیشیا میں تقریبا 17 لاکھ بھارتی نژاد ہندو رہتے ہیں اور ملائیشیا میں مقیم ہندووں کا 86 فیصد بنتا ہے ۔ وزیراعظم مہاتیر محمد خود بھارتی نژاد ہیں۔ ان کے دادا اسکندر کو برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی 1870 میں کیرالہ سے کیدے رائل پیلس بطور انگریزی زبان کے ٹیوٹر کے طور پر لے کر آئی تھی۔
The post مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے موقع پر جانتے ہیں مودی سرکار نے کیا گھٹیا حرکت فرمائی؟ appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) ہائیکورٹ نے تحفظ کے لیے درخواست دائر کرنے والی گھوٹکی کی دو بہنوں رینا اور روینا کو سرکاری تحویل میں دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں گھوٹکی کی دو بہنوں کے مبینہ اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں لڑکیوں کی والدہ سمیت بھائی شمن داس اور وکیل افتخار احمد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، اقلیتوں کے حقوق آئین پاکستان میں درج ہیں اور قرآن پاک سے بھی واضح ہیں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے نبی کریمۖ کے فتح مکہ اور آخری خطبے کا حوالہ دیتے ہوئے بھی اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے اس تمام معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ وزیراعظم نے بھی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت نے جس انکوائری کا حکم دیا اس کی رپورٹ کب تک آئے گی؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے ہدایت دیں کہ حتمی رپورٹ آنے تک دونوں بہنیں آپ کی مہمان ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو کہیں کہ گارڈین جج کا تقرر کریں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم دیا کہ ایس پی رینک کی خاتون پولیس افسر کو لڑکیوں کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور کریں اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو ہندو بہنیں سندھ کے شہر ڈہرکی سے لاپتا ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے پولیس کا دعوی ہے کہ 22 مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کرلیا تھا اور دونوں نے میڈیا کے سامنے اپنی مرضی سے نکاح کا اعتراف بھی کیا تھا۔
The post گھوٹکی کی دو بہنوں کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا appeared first on Global Current News.
حکومتی وزرا نے اس بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے حصول کے لیے اضافی ٹیکس عائد کرنا آئی ایم ایف کی شرائط ...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL