ایسٹ افریقین ایئر لائن کی اس فلائٹ میں جہاز کے عملے سمیت 107 افراد سوار تھے جن میں سے 43 ہلاک ہو گئے۔ اپنی دو بہنوں کو اس حادثے میں کھونے والی ہیریت نے اپنی کہانی سناتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ شاید وہ اس حادثے میں مرنے والے افراد کے اہلخانہ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں۔ ہیریئٹ ویئر آسٹن صرف آٹھ برس کی تھیں جب انھوں نے وہ طیارہ حادثہ دیکھا جس میں ان کی دو بہنیں ہلاک ہو گئیں تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنی زندگی کے گذشتہ 49 برس دکھ میں گزارے ہیں لیکن حال ہی میں اُنھوں نے ایسے لوگوں سے رابطہ کیا جنھوں نے ان کی طرح اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھویا تھا۔
from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/3wbIn56
via
IFTTT